آئی سی سی نے ڈیرن سیمی پر جرمانہ عائد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیرن سیمی کو امپائر پر تنقید کرنا مہنگا پڑگیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈیز کے کوچ ڈیرن سیمی پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔ انہیں آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔
آئی سی سی نے ڈیرن سیمی کو میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے اور انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ڈیرن سیمی نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کوڈ آف کنڈکٹ کی لیول ون خلاف ورزی کی، انہوں نے پلیئرز اینڈ اسپورٹس اسٹاف کے کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 7.
آئی سی سی کے مطابق ڈیرن سیمی نے پریس کانفرنس میں ایک امپائر کے فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، ڈیرن سیمی نے اپنی غلطی تسلیم کی ہے۔
Post Views: 2ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ڈیرن سیمی
پڑھیں:
اسرائیل نے مشتاق احمد خان کو گرفتار کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، بلاول بھٹو
ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے گلوبل صمود فلوٹیلا سے گرفتار تمام افراد کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل نے ڈاکٹروں اور رضاکاروں کو حراست میں لے کر انسانیت پر کھلا حملہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلوبل صمود فلوٹیلا کو اسرائیل کی جانب سے روکے جانے پر ردعمل کا اظہار کردیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ غزہ جانے والا کھانا اور دوا کوئی خطرہ نہیں، اسرائیل نے ڈاکٹروں اور رضاکاروں کو حراست میں لے کر انسانیت پر کھلا حملہ کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اسرائیل نے پاکستانی سینیٹر مشتاق احمد خان کو گرفتار کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے گلوبل صمود فلوٹیلا سے گرفتار تمام افراد کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ اُنہوں نے غزہ کے لیے انسانی راہداری اور فلسطین کے لیے انصاف کا بھی مطالبہ کیا ہے۔