کراچی میں داخل مون سون نظام کمزور پڑگیا، تیز بارشوں کا امکان ختم
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: کراچی میں داخل ہونے والا مون سون سسٹم کمزور پڑ گیا اور اب مزید تیز بارشوں کا امکان نہیں ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پری مون سون سسٹم کے تحت شہر میں ایک روز کے دوران 58.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جس کے بعد بارش کا یہ سسٹم کمزور پڑگیا ہے۔
حالیہ سسٹم کے نتیجے میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ختم ہوگیا تاہم آئندہ چندروز کے دوران بونداباندی/ پھوار ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 3 روز کے دوران کم سے کم 6.
ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق شہر میں اب گرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارشوں کا امکان نہیں ہے،تاہم اگلے چندروز کے دوران مون سون سسٹم کے اثرات کے نتیجے میں مطلع جذوی اور مکمل جذوی رہنے کی توقع ہے، جس کے سبب بونداندی اور پھوار ہونے کا امکان رہے گا جبکہ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 34 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بارشوں کا امکان کے دوران
پڑھیں:
کراچی میں آج موسم خشک اور رات خنک رہنے کا امکان
— فائل فوٹوشہر قائد کراچی میں آج موسم خشک اور رات خنک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 15.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں صبح کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس وقت شمال مشرق سے 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔