الخدمت فائونڈیشن حیدرآباد کے تحت ایمبولینس سروس کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن حیدرآباد کے تحت سول اسپتال حیدرآباد ایمرجنسی کے قریب ایمبولینس سروس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی ایس ایس پی حیدرآباد عدیل چانڈیو ،امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے ربن کاٹ کر ایمبولینس سروس کا افتتاح کیا ۔اس موقع پرجماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حنیف شیخ ، جنرل سیکرٹری الخدمت فائونڈیشن سندھ محمد شاہد، صدر الخدمت فائونڈیشن حیدرآباد نعیم عباسی ،چیئرمین ٹریفک اینڈ روڈ سیفٹی فائونڈیشن جاوید اقبال، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالباسط خان ، حافظ سفیان ناصر، ناظم زون شمالی ظہیر الدین شیخ، نائب صدر الخدمت فائونڈیشن ڈاکٹر سیف الرحمن، سلیم خان اور احمد شیر لودھی بھی موجود تھے۔ افتتاحی تقریب سے امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے الخدمت فائونڈیشن کی فلاحی خدمات کو سراہا اور صدر الخدمت فائونڈیشن کی انتھک محنت پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس ایمبولینس سروس سے ہزاروں افراد مستفید ہوں گے ،اس سروس کا آغاز الخدمت فائونڈیشن کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے،ایمبولینس سروس کے آغاز کا مقصد حیدرآباد کی عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا ہے، علاج معالجے کی بنیادی اور معیاری سہولیات ہر شہری کا بنیادی حق ہے لیکن بد قسمتی سے پاکستان کی بڑی آبادی اس بنیادی حق سے محروم ہے۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن جہا ں دیگر شعبوں میں خدمات سر انجام دے رہی ہے۔ وہیں صحت کے شعبے میں بھی خاطر خواہ خدمات سر انجام دے رہی ہے۔ الخدمت فائونڈیشن صحت کے شعبہ میں مسلسل عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے ۔ایس ایس پی حیدرآباد عدیل چانڈیو نے کہا کہ ایمبولینس سروس کا قیام قابل تحسین ہے، الخدمت فائونڈیشن عوام کی بے لوث خدمت کر رہی ہے، اس وقت الخدمت فائونڈیشن فلاحی اور رفاہی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حیدرآباد کی عوام کی خدمت میں مصروف ہے جو کہ اچھی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے محکمہ پولیس ہر ممکن مدد اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔ تقریب کے اختتام پر ایس ایس پی حیدرآباد عدیل چانڈیو اور امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے ایمبولینس کے ڈرائیورمیں چابی تقسیم کی ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: الخدمت فائونڈیشن ایمبولینس سروس سروس کا کہا کہ
پڑھیں:
چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن کانئے تعمیر شدہ شیڈز کا افتتاح
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر، ناظم آباد ٹاؤن میں تعمیراتی کام جس میں ورکشاپ میں شیڈز لگانے کے بعد افتتاح کیا۔ ناظم آباد ٹاؤن میں ورکشاپ کی بحالی اور مشینری کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا عمل جاری ہے، افتتاح کے موقع پر ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد، ڈائریکٹر ایڈور ٹائزمنٹ عبداللہ میمن، ڈپٹی ڈائریکٹر اڈمن احسن مسعود، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی حماد، ام وی آئی کامران، انچارج انٹی انکرجمینٹ راشد کمال، انچارج ریسکیو عارف الدین و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن، سید محمد مظفر نے ناظم آباد ورکشاپ کے افتتاحی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا یہ ورکشاپ جب ہمیں ملی تو ایک ویران کباڑ خانہ تھی، لیکن ہم نے مسلسل محنت اور منصوبہ بندی سے اسے ایک فعال ورکشاپ میں تبدیل کیا۔ یہاں کھڑی پرانی گاڑیوں قابل استعمال بنا کر ان کو ناظم آباد ٹاون کی مشینوں کی تعداد میں اضافہ کیا جس سے صفائی ستھرائی کے کاموں میں تیزی آئی ہے، ورکشاپ میں باقاعدہ نظام متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت ور کشاپ میں گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے شیڈ، سیکیورٹی کیمرے، سروس اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ مستقبل میں ہم ایک جدید شاور رولز سسٹم بھی متعارف کروا رہے ہیں تاکہ گاڑیوں کی صفائی اور دیکھ بھال کا نظام مزید مؤثر ہو۔ ان شاء اللہ، ہمارا عزم ہے کہ ناظم آباد ٹاؤن میں صفائی و ستھرائی کی خدمات مشینری کے بہتر استعمال کے ساتھ مزید بہتر بنائیں۔