ترکیہ؛صوبہ ازمیر کے جنگلوں میں لگی آگ بےقابو،50 ہزار افراد محفوظ مقام پر منتقل
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
ترکیہ(نیوز ڈیسک)صوبہ ازمیر کے جنگلوں میں لگی آگ بےقابو،50 ہزار افراد محفوظ مقام پر منتقل،ترکیہ کے مغربی صوبے ازمیر کے جنگلوں میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا،آگ کے باعث 50 ہزارسے زائد افراد کو محفوظ مقامات پرمنتقل کردیا گیا۔
آگ کے باعث ازمیر ایئرپورٹ پر پروازیں معطل کردی گئیں،بیک وقت 6 مقامات پر شعلے بھڑک رہے ہیں،ترک حکام کےمطابق آگ بجھانے کے لیے ہیلی کاپٹرز،فائر فائٹنگ طیارے۔ فائر انجن اور ہزار سے زائد اہلکار مصروف عمل ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صوبے ازمیر کے جنگل میں لگی آگ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاپاکستان اپنے ترک بہن بھائیوں سے مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے،ضرورت پڑنے پر ترکیہ کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں،امید ہےکم سےکم نقصان کے ساتھ آگ پر جلد قابو پالیا جائے گا۔
بھارتی ریاست تلنگانہ کی کیمیکل فیکٹری میں دھماکے سے ہلاکتیں 34 ہوگئیں
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: میں لگی ا گ ازمیر کے
پڑھیں:
راولپنڈی میں ڈینگی کے وار جاری، مزید 29 افراد متاثر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: شہر میں ڈینگی مچھر کی افزائش قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 29 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد ضلع میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 709 تک پہنچ گئی ہے، اس وقت مختلف اسپتالوں میں 61 مریض زیرِ علاج ہیں جبکہ خوش آئند بات یہ ہے کہ اب تک ڈینگی سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈینگی پر قابو پانے کے لیے 1499 ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر سرویلنس کر رہی ہیں۔ اب تک 54 لاکھ سے زائد گھروں کی جانچ کی جا چکی ہے جن میں سے ایک لاکھ 64 ہزار گھروں میں ڈینگی لاروا پایا گیا۔ اسی طرح 14 لاکھ سے زیادہ مقامات کی چیکنگ کے دوران 22 ہزار سے زائد جگہوں پر بھی لاروا کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی۔
انتظامیہ نے ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائیاں بھی کی ہیں۔ اب تک 4330 مقدمات درج، 1834 عمارتیں سیل جبکہ 10 کروڑ 72 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے جا چکے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ روز رپورٹ ہونے والے نئے کیسز زیادہ تر سیٹلائیٹ ٹاؤن (ڈی بلاک اور ایف بلاک)، امر پورہ، دھمیال، گنگال، تخت پری، ڈھوک منشی، ڈھوک کھبہ، لکھن اور نیو کٹاریاں سمیت دیگر علاقوں سے سامنے آئے ہیں۔