ہینلے رپورٹ کا انکشاف؛ مودی راج میں بھارت سرمایہ داروں کیلیے غیر محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
مودی کا معاشی ماڈل نعروں تک محدود ہے لیکن درحقیقت بھارت کے سرمایہ دار طبقے کا مستقبل بھارت میں غیر محفوظ ہے۔
سال 2025 کی ہینلے پرائیویٹ ویلتھ مائیگریشن رپورٹ نے بھارت کی معاشی صورتحال کا پردہ فاش کر دیا۔
ہینلے پرائیویٹ ویلتھ مائیگریشن رپورٹ کے مطابق ’’2025 میں بھارت سے تقریباً ساڑھے 3ہزار ہائی نیٹ ورتھ افراد (HNWI) کا ملک چھوڑ کر جانے کا ارادہ ہے، بھارت میں بڑے پیمانے پر برین ڈرین مودی سرکار کی ناکام اقتصادی پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بھارت میں برین ڈرین مالی نقصان کے ساتھ ساتھ بھارت کی انٹرپرینیور صلاحیتوں اور قیادت کی ایک بڑی کمی کا آغاز بھی ہے، مودی کے زیر قیادت بھارت کا ہنر مند طبقہ روز بہ روز کمزور ہوتا جا رہا ہے۔ مودی سرکار کی ہندوتوا پالیسی کو ترجیح ملک کی ترقی کو قربان کر رہی ہے، نتیجاً سرمایہ دار طبقہ بھارت سے بھاگ رہا ہے۔
ہینلے پرائیویٹ ویلتھ مائیگریشن رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بھارت میں سیاسی عدم استحکام، سماجی انتشار اور پالیسیوں پر عوام کا اعتماد ختم ہوتا جا رہا ہے۔ بھارتی اشرافیہ 26 ارب ڈالرز کی دولت کے ساتھ بیرون ملک منتقل ہونے کی تیاری میں مصروف ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی اشرافیہ برطانیہ، امریکا اور امارات جیسے ممالک کا رخ کر رہے ہیں، بھارت کی اقتصادی ترقی کے باوجود اشرافیہ کا ملک چھوڑنا معاشی پالیسیوں پر عدم اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔
واضح رہے کہ مودی کے زیر قیادت حالیہ برسوں میں کارپوریٹ ٹیکس، ریگولیٹری دباؤ اور سیاسی عدم استحکام نے سرمایہ دار طبقے میں بے چینی کو جنم دیا۔ بھارت کی چمکتی معیشت صرف میڈیا کی زینت ہے لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔
دوسری جانب، پاکستان معاشی مشکلات کے باوجود سرمایہ کاروں کا اعتماد برقرار رکھنے میں کامیاب ہے۔ مودی کے بلند و بانگ ترقی کے دعوے جھوٹ ثابت، ملک کے ارب پتی افراد مستقبل کے لیے مغرب کا رخ کرتے نظر آئے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان عالمی سطح پر ابھرتی ہوئی معیشتوں میں سرفہرست ہے، بلوم برگ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیویارک/ اسلام آباد (صباح نیوز+ اے پی پی) بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کی معیشت کو عالمی سطح پر ابھرتی ہوئی معیشتوں میں سرفہرست قرار دے دیا ہے اور کہاہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کے خدشے میں واضح کمی ہوئی ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانی معیشت میں استحکام کے حوالے سے بلوم برگ کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے مضبوط معاشی مستقبل کی جانب تیزی سے گامزن ہے،بہتر معاشی اشاریوں میں حکومت کی معاشی ٹیم کی دن رات کی محنت اور لگن شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں گزشتہ 12ماہ میں بڑی
کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، ڈیفالٹ ہونے کا امکان 59 فیصد سے کم ہو کر 47 فیصد رہ گیا ہے ، ڈیفالٹ رسک میں نمایاں کمی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ پاکستان نے ایک سال میں 1100 بیسس پوائنٹ کی بہتری دکھائی، دیگر کئی ابھرتی معیشتوں میں بھی ڈیفالٹ کے رسک میں کمی دیکھی گئی، ارجنٹائن میں منفی 7، تیونس منفی 4 اور نائیجریا میں منفی 5 فیصد کمی ہوئی، ترکیہ،ایکواڈور، مصر اور گیبین بدستور ڈیفالٹ کے خطرے سے دوچار ممالک ہیں۔ دوسری جانب وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ رپورٹ میں مختلف شعبوں میں اہم ادارہ جاتی اصلاحات،عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ کامیاب معاہدے اور بروقت قرض کی ادائیگی کا اعتراف کیا گیا ہے جو کہ یقینی طور پر ملکی معاشی صورتحال میں بہتری کا ثبوت ہے،پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پچھلے 12 مہینوں میں معیشت میں سب سے زیادہ بہتری دکھائی۔