میٹھی سفارتکاری، ابوظبی میں پاکستانی آموں کا رنگا رنگ میلہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم جولائی 2025ء)متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانے نے اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن (OPF) کے تعاون سے پاکستانی آم میلہ 2025 کا انعقاد لی رائل میرڈیئن ہوٹل ابوظبی میں کیا۔ اس رنگا رنگ تقریب میں ممتاز اماراتی معززین، سفارتکاروں، کاروباری شخصیات اور متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز ڈاکٹر محمد فاران نے استقبالیہ کلمات سے کیا، جنہوں نے میلے کے انعقاد میں بھرپور تعاون پر پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی اور سفارتخانے کا شکریہ ادا کیا۔ اپنے خطاب میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے پاکستان کو آموں کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا کا چوتھا بڑا ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی آم اپنے منفرد ذائقے، خوشبو اور اقسام کی وجہ سے عالمی سطح پر مشہور ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی آم برآمدات کا تقریباً 60 فیصد خلیجی ممالک کو جاتا ہے، جو اس کی خطے میں مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ثقافتی اور تعارفی پروگرام پاکستان کی مصنوعات کے عالمی تاثر کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا، "آم میلے جیسے تہوار نہ صرف ہماری زرعی مہارت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں بلکہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے عوام کے درمیان دوستی اور ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں۔" میلے میں پاکستان کے اعلیٰ درجے کے آموں کی نمائش اور تقسیم کی گئی، جنہوں نے شرکاء کو "ذائقے کے بادشاہ" کا حقیقی لطف فراہم کیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میں پاکستان
پڑھیں:
عالمی برادری کا اعتماد، پاکستان نے ایک اور بڑا اعزاز حاصل کر لیا
پاکستان نے صنعتی ترقی میں اہم سنگ میل عبور کیا جس کا اعتراف عالمی برادری بھی کر رہی ہے اور پاکستان کو ایک بڑا اعزاز مل گیا ہے۔
پاکستان اقوام عالم میں تیزی سے اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر رہا ہے اور عالمی برادری کا اس پر اعتماد بڑھ رہا ہے جس نے پاکستان کو ایک اور بڑا اعزاز دلا دیا ہے۔
عالمی برادری کے اسی اعتماد کا مظہر ہے کہ پاکستان کو اقوام متحدہ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ بورڈ کے 53 ویں اجلاس کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کامران اختر اجلاس کے صدر ہوں گے۔ پاکستان پہلی بار اس بورڈ کی سربراہی کرے گا۔
پاکستان نے آج اقوام متحدہ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ (یونیڈو) بورڈ اجلاس کی نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ پاکستان کے یونیڈو میں 350 ملین ڈالرز کے جاری اور طے شدہ منصوبے بھی شامل ہیں۔
سفارتی ذرائع اس فیصلے کو پاکستان کی صنعتی ترقی میں ایک اہم سنگ میل اور عالمی سطح پر پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف قرار دے رہے ہیں۔