’کیا بیتی ہوگی اس بیچاری کے گھر والوں پر‘، شیفالی کی موت پر افسوس کرنا پاکستانی اداکارہ کو مہنگا پڑگیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
سینئر پاکستانی اداکارہ اسما عباس نے بھارتی اداکارہ شیفالی جریوالا کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی موت بہت تکلیف دہ تھی، کوئی کہیں بھی ہو اس طرح کی جوان موت بہت تکلیف دہ ہوتی ہے۔
اسما عباس نے حال ہی میں یوٹیوب پر ویلاگ اپلوڈ کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ شیفالی کی ماں، شوہر اور بہن پر کیا گزری ہو گی جب وہ اچانک دنیا سے چلی گئی۔ اسما عباس کا کہنا تھا کہ وہ اینٹی ایجنگ اینجیکشن لگاتی تھیں۔
اداکارہ نے کہا کہ آخر ان انجیکشنز کا کیا کریز ہے۔ بڑھاپے کو قبول کر لیں اس سے کچھ نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے سری دیوی بھی چلی گئی کیونکہ انہوں نے بھی اپنے چہرے پر بے تحاشا ٹریٹمنٹ کرائے ہوئے تھے۔
اسما عباس نے مزید کہا کہ کچھ بھی ہو یہ قدرتی چیزیں نہیں ہیں یہ آپ کے دل کو کمزور کرتی ہیں، آپ کی صحت کو خراب کرتی ہیں۔ پتہ نہیں زندگی بھر جوان رہنے کا کیا شوق ہے اور انسان ساری عمر کے لیے جوان کیسے رہ سکتا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ شیفالی ان کے دل و دماغ میں گھومتی رہی یہاں تک کے رات کو خواب میں بھی میں نے اس کو دیکھا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیفالی کو آخری رسومات کے لیے دلہن بنایا گیا اور اس لمحے ان کے شوہر اور والدہ کی جو کیفیت دل دہلا دینے والی تھی۔
اسما عباس کے ویلاگ کے بعد صارفین ان پر تنقید کرتے نظر آئے۔ کسی نے کہا کہ سوات میں جو ایک خاندان کے لوگ ڈوب گئے ان پر کسی بھارتی اداکار نے افسوس کا اظہار نہیں کیا اور آپ ان کی ڈانسر کے گزر جانے پر رو رہی ہیں۔
کئی صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ غزہ کے لیے یہ کچھ نہیں کرتے لیکن انڈیا والوں کے لیے ان کا غم ختم نہیں ہوتا۔ جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ بھارتی اداکر تو پاکستانیوں کے گزر جانے پر کوئی پوسٹ تک نہیں لگاتے۔
واضح رہے کہ ’مشہور گانے کانٹا لگا‘ سے شہرت پانے والی شیفالی جریوالا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر 42 سال تھی۔ یہ افسوسناک واقعہ بدھ کی شب ممبئی میں پیش آیا۔ وہ اپنے شوہر پراگ تیاگی کے ساتھ تھیں جب ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں۔
شیفالی کی آخری رسومات 28 جون کو اوشیوارہ ہندو شمشان گھاٹ میں ادا کی گئیں، جن میں اُن کے اہلِ خانہ اور فلم انڈسٹری کے قریبی دوستوں نے شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسما عباس بالی ووڈ سری دیوی شیفالی جریوالا شیفالی جریوالہ موت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ سری دیوی شیفالی جریوالا کا کہنا تھا کہ کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
جرمنی: ڈرون کے سبب میونخ ایئرپورٹ کو بند کرنا پڑا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 اکتوبر 2025ء) جرمن شہر میونخ کے ہوائی اڈے کے حکام نے جمعے کے اوائل میں بتایا کہ جمعرات کی شام کو ہوائی اڈے کے آس پاس والی فضائی حدود کے قریب ڈرون دیکھے جانے کے بعد ایک درجن سے زیادہ پروازیں بند اور منسوخ کرنی پڑیں۔
تاہم جمعہ کی صبح سے ہوائی اڈے پر معمول کے مطابق آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ "فلائٹ آپریشن شیڈول کے مطابق دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔"حکام کے مطابق نامعلوم ڈرون کی وجہ سے ٹریفک کنٹرول آپریشن روکنے پر مجبور ہونا پڑا تھا اور میونخ میں کم از کم 17 پروازیں گراؤنڈ کر دی گئیں، جس سے تقریباً 3000 مسافر متاثر ہوئے۔
ہوائی اڈے نے ایک بیان میں کہا کہ مزید 15 آنے والی پروازوں کو اسٹٹگارٹ، نورمبرگ، ویانا اور فرینکفرٹ جیسے شہروں کی طرف موڑ دیا گیا۔
(جاری ہے)
حکام نے اس بارے میں مزید کیا کہا؟جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ احتیاط کے طور پر شام کے وقت ہوائی اڈے کے رن وے کو بند کر دیا گیا تھا۔
فیڈرل پولیس کے ترجمان اسٹیفن بائر نے بِلڈ اخبار کو بتایا کہ چونکہ وہاں پر اندھیرا تھا، اس لیے ڈرون کی قسم، سائز یا اصلیت کے بارے میں فوری طور پر کسی بھی معلومات کی تصدیق نہیں کی جا سکی۔
پولیس نے بتایا کہ ڈرون کو پہلے مقامی وقت کے مطابق ساڑھے نو بجے رات میں دیکھا گیا اور پھر اس کے ایک گھنٹے بعد دوبارہ نظر آیا۔
پولیس اہلکاروں نے علاقے میں مشکوک افراد کی تلاشی بھی لی، تاہم ابھی تک کچھ نہیں ملا، جبکہ پولیس کا ایک ہیلی کاپٹر بھی وہاں پر تعینات کیا گیا۔
یورپ میں نامعلوم ڈرونز کا خطرہحالیہ دنوں میں یوروپی یونین کے متعدد ممالک میں نامعلوم ڈرون دیکھے گئے ہیں، جس سے فضائی سروسز متاثر ہوئی ہیں اور اسی لیے اس ہفتے کوپن ہیگن میں اس موضوع پر رہنماؤں کی ایک سربراہی کانفرنس بھی ہوئی۔
اس طرح کے مختلف واقعات میں تقریبا 20 روسی ڈرون پولینڈ میں داخل ہوئے اور روسی ساختہ مگ-31 جیٹ طیارے اسٹونیا کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی اطلاع دی گئی۔
کوپن ہیگن اور اوسلو کے ہوائی اڈوں اور ان کی فوجی فضائی حدود کے قریب نامعلوم ڈرونز کو بھی دیکھا گیا، جس کی وجہ سے انہیں بھی اپنے ایئرپورٹ بعد بند کرنے پڑے۔
تاہم روس نے اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے اور ڈنمارک کے حکام نے بھی کہا ہے کہ اس میں ماسکو کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
جمعرات کو بحیرہ اسود کے ریزورٹ شہر سوچی میں ایک سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ان تجاویز کا ہنس کر مذاق اڑایا کہ انہوں نے ڈنمارک میں ڈرون بھیجنے کا حکم دیا ہو گا۔
پوٹن نے کہا، "میں یہ دوبارہ نہیں کروں گا۔ میں دوبارہ نہیں کروں گا- فرانس یا ڈنمارک یا کوپن ہیگن کہیں بھی نہیں۔"
ادارت: جاوید اختر