امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر دیے گئے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ایلون مسک تاریخ میں شاید سب سے زیادہ سبسڈی حاصل کرنے والا شخص ہے۔ اگر یہ مالی امداد نہ ہو، تو وہ اپنا کاروبار بند کر کے جنوبی افریقہ واپس جا سکتا ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ الیکٹرک گاڑیاں ٹھیک ہیں، لیکن حکومت کی طرف سے عوام پر ان کی خریداری لازم قرار دینا مضحکہ خیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای وی مینڈیٹ ان کی انتخابی مہم کے ہمیشہ خلاف رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اگر اسپیس ایکس، ٹیسلا اور دیگر اداروں کو دی جانے والی سبسڈی روک دی جائے تو حکومت اربوں ڈالر بچا سکتی ہے۔

انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ شاید ہمیں "ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی (DOGE)" سے کہلوانا چاہیے کہ وہ اس معاملے کی جانچ کرے۔

https://truthsocial.

com/@realDonaldTrump/114776149269773065

ٹرمپ کی یہ تنقید ایسے وقت سامنے آئی ہے جب ایلون مسک نے کانگریس میں قرض کی حد بڑھانے والے بل پر تنقید کی تھی اور اعلان کیا تھا کہ اگر یہ بل منظور ہوا تو وہ نئی سیاسی جماعت "امریکا پارٹی" تشکیل دیں گے۔


 

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ٹرمپ کا ایلون مسک کو ڈی پورٹ کرنے پر غور  

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سابق اتحادی اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو امریکا سے ڈی پورٹ کرنے پر غور کرنے کا عندیہ دے دیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ مسک کی ٹیکس بل کی مخالفت کی وجہ سے انہیں ڈی پورٹ کریں گے، تو انہوں نے کہا، “مجھے نہیں پتا، ہم اسے دیکھیں گے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایلون مسک الیکٹرک وہیکل (EV) ٹیکس کریڈٹ ختم ہونے سے پریشان ہیں جو ان کی کمپنی ٹیسلا کے لیے اہم ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ “ایلون مزید بھی بہت کچھ کھو سکتا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں اضافے کی بڑی وجہ کنزیومر ٹیکس کریڈٹ ہے جو اس بل کے تحت ختم کیا جا رہا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ مسک کی مخالفت ذاتی مفادات کی وجہ سے ہے کیونکہ ان کی کمپنیوں، خاص طور پر ٹیسلا اور اسپیس ایکس، کو حکومتی سبسڈیز سے بڑا فائدہ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سبسڈیز کے بغیر ایلون کو شاید اپنا کاروبار بند کر کے جنوبی افریقہ واپس جانا پڑے۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ اخراجات کا بل جلد منظور ہو جائے گا۔
انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم سے غزہ اور ایران کی صورتحال پر بات چیت کا ذکر بھی کیا۔
دوسری جانب ایلون مسک نے ٹرمپ کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے ایکس پر کہا کہ وہ اس تنازع کو مزید بڑھانے سے گریز کریں گے لیکن انہوں نے بل کو “دیوالیہ کرنے والا” قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مخالفت جاری رکھی۔
مسک نے یہ بھی دھمکی دی کہ اگر یہ بل پاس ہوا تو وہ “امریکا پارٹی” کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنائیں گے۔
واضح رہے کہ مسک جو جنوبی افریقہ میں پیدا ہوئے، 2002 میں امریکی شہری بنے تھے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ قبول نہیں، واپس لیا جائے، آفاق احمد
  • ٹرمپ کا ایلون مسک کو ڈی پورٹ کرنے پر غور  
  • حکومت سے مذاکرات کریں، پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں نے پارٹی قیادت کو تجویز دے دی
  • ایلون مسک تاریخ میں سب سے زیادہ سبسڈی حاصل کرنے والا انسان ہے. صدرٹرمپ
  • ’سبسڈی نہ ملی تو واپس جنوبی افریقہ چلے جائیں گے‘، ٹرمپ کی ایلون مسک کو دھمکی
  • اظہر محمود کو پی سی بی میں نیا عہدہ مل گیا
  • کیشو مہاراج نے ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقا کیلئے شاندار کارنامہ انجام دے دیا
  • کیشو مہاراج کا تاریخی سنگِ میل، 136 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
  • حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے، اسلام آباد پر قبضہ کرنے کیلیے مجبور نہ کیا جائے، فضل الرحمان