شرجیل میمن کی سندھ کے عوام کیلئے خوشخبری
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
شرجیل میمن—فائل فوٹو
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے صوبے کے عوام کو خوشخبری سنادی۔
جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ صوبے میں 4 ہزار 400 نئے اساتذہ کی بھرتی، 4 نئے آئی بی اے کمیونٹی کالجز کا قیام اور 34 ہزار اسکولوں کو مالی خود مختاری کی فراہمی کا عمل آئندہ سہ ماہی میں شروع کر دیا جائے گا۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایا ہے کہ سندھ ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے مزید ہزاروں مستحق طلبہ کو وظائف دیے جائیں گے، صحت کے شعبے میں 326.
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عالمی عدالت کے فیصلے کا کریڈٹ بلاول بھٹو کو جاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایس آئی یو ٹی، پی پی ایچ آئی، این آئی سی وی ڈی اور چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال کی توسیع اور ایمبولینس سروسز کو اپ گریڈ کرنا ہماری اولین ترجیحات ہیں، کراچی کے لیے مختص خصوصی ترقیاتی پیکیج کے تحت سڑکوں، پانی، سیوریج اور ماس ٹرانزٹ کے منصوبے جلد شروع ہونے جا رہے ہیں۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ 50 الیکٹرک بسوں کے بعد مزید 100 بسیں اگست تک سڑکوں پر لائی جائیں گی، بینظیر ہاری کارڈ کے تحت 2 لاکھ کسانوں کو سبسڈی کی فراہمی کا عمل مرحلہ وار شروع کیا جا رہا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد حکومتِ سندھ کی اولین ترجیح ہے، تمام اقدامات معیشت کو سہارا دینے اور عوام کو فوری ریلیف دینے کے لیے کیے گئے ہیں، حکومتِ سندھ عوام سے کیے گئے وعدوں کو ہر صورت پورا کرے گی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل
پڑھیں:
وزیراعلیٰ سندھ کا گورنر کے پی کو فون، مدد کی یقین دہانی
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فون کیا اور سیلاب سے تباہی پر ہرممکن امداد کی یقین دہانی کرائی۔
گورنر ہاؤس کے پی کے مطابق وزیراعلٰی سندھ نے خیبرپختونخوا میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعلٰی سندھ نے گورنر خیبر پختونخوا کو سندھ حکومت کی یجانب سے اپنے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سندھ حکومت و عوام خیبرپختونخوا کے عوام کیساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت خیبرپختونخوا کے سیلابی متاثرہ علاقوں کے عوام کی ہر قسم کی مدد کیلئے مکمل تیار ہے۔