فیڈرل پبلک سروس کمیشن، گریڈ 19 کی اسامیوں کے لیے انٹرویوز ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
اسلام آباد:
فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے انتظامی وجوہات کی بنا پر انٹرویوز ملتوی کرنے کا سرکلر جاری کر دیا ہے.
گریڈ 19 و زائد کی اسامیوں کیلئے اسلام آباد سینٹر میں 28 سے 31 جولائی تک امیدواروں کے انٹرویوز ہونے تھے جو ملتوی کر دیے گئے ہیں.
سرکلر کے مطابق اگست میں دوبارہ شیڈول جاری ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری محفوظ فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن مقامی حکومت کے انتخابات کے لیے سرکاری افسران، عدلیہ یا سرکاری ادارے سے ریٹرننگ آفیسر (آر او )، ڈپٹی ریٹرننگ آفیسر ( ڈی آر او ) اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر (اے آر او ) تعینات کر سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن بلدیاتی حکومت کی معیاد مکمل ہونے کے 120 دن کے اندر الیکشن کرانے کا پابند ہے لیکن اس کے باوجود اسلام آباد میں 2021 کے بعد سے اب تک الیکشن نہیں ہو سکے۔