اسلام آباد ہائیکورٹ میں جولائی اور اگست میں تعطیلات کا شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ میں جولائی اور اگست میں تعطیلات کا شیڈول جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)ہائیکورٹ کے ججز کی جولائی اور اگست کے دوران تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
آفس آرڈر کے مطابق چیف جسٹس سرفراز ڈوگر 2 ماہ تعطیلات کے دوران چھٹی نہیں کریں گے جبکہ جسٹس طارق جہانگیری اور جسٹس بابر ستار جولائی میں چھٹی اور اگست میں کیسز سنیں گے۔جسٹس خادم حسین اور جسٹس اعظم خان اگست میں چھٹی اور جولائی میں دستیاب ہوں گے جبکہ جسٹس ارباب محمد طاہر اگست میں چھٹی پر ہوں گے اور جولائی میں دستیاب ہوں گے۔
آفس آرڈر کے مطابق جسٹس سردار اعجاز اسحاق یکم جولائی سے 20 جولائی تک دستیاب ہوں گے، وہ 21 جولائی سے 30 اگست تک چھٹی پر ہوں گے۔جسٹس انعام امین منہاس 20 جولائی سے 20 اگست اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز 14 سے 18 جولائی پھر 4 سے 22 اگست تک چھٹی پر ہوں گی۔
آفس آرڈر کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس محمد آصف کی چھٹیوں کے شیڈول کا انتظار ہے۔آفس آرڈر میں کہا گیا ہے کہ ضمانت کے کیسز، حبس بے جا میں رکھنے اور کورٹ کے فکس کیسز چھٹیوں میں سنیں جائیں گے۔آفس آرڈر کے مطابق اسٹے آرڈر سے متعلقہ کیسز اور دیگر کیسز جن میں جلدی ہو وہ مقرر ہوسکیں گے، ڈائری برانچ کیسز فائلنگ کیلئے کھلی رہے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے اسپیکر کی تنخواہ میں اضافے سے متعلق ترجمان قومی اسمبلی کی وضاحت سامنے آ گئی وفاقی محتسب نے ای او بی آ ئی سے نان رجسٹرڈ کمپنیوں کی تفصیلا ت ما نگ لیں اسرائیلی فوج کا غزہ میں امدادی کیمپ پر حملہ، 82فلسطینی شہید عمران خان نے کہا انسے بات کی جائے جن سے ٹرمپ بات کررہے ہیں، علیمہ خان پی ٹی آئی کان لیگ میں جانیوالے 4ایم این ایز کیخلاف ریفرنس بھیجنے کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی کے لیے شیڈول جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی حکومت نے حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی کیلیے شیڈول جاری کردیا۔ واجبات کی دوسری قسط میں عازمین کو 6لاکھ 50ہزار روپے کی ادائیگی کرنا ہو گی ،واجبات کی وصولی تین نومبر سے لیکر پندرہ نومبر تک کی جائے گی ۔ وزارت مذہبی امورنے ہدایت کی ہے کہ عازمین نامزد بینکوں میں دوسری قسط جمع کروائیں گے۔