کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)ترجمان ریسکیو 1122 حسان الحسیب کا کہنا ہے کہ موبائل فون سگنل بند ہونے سے عمارت گرنے کے واقعے کی اطلاع تاخیر سے ملی۔تفصیلات کے مطابق ترجمان ریسکیو 1122 حسان الحسیب کا کہنا ہے لیاری میں عمارت گرنیکے واقعے کی اطلاع جیمز کی وجہ سے دیر سے ملی کیونکہ سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے علاقے میں موبائل فون سگنل بند تھے۔

(جاری ہے)

ترجمان 1122 کے مطابق عمارت گرنے کے واقعے کے 15منٹ کیاندر ریسکیو ٹیمیں پہنچیں، 100سے زائد ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور اب تک ملبے سے پانچ لاشیں اور آٹھ زخمی نکالے گئے ہیں۔حسان الحسیب نے کہا کہ بھاری مشینری کیلییانتظامیہ اور پی ڈی ایم اے سے رابطہ کیا ہے، ایک یا دو مشینری جائے وقوع پر پہنچی ہے،مزید بھی پہنچ رہی ہیں۔انھوں نے مزید بتایا کہ جائے وقوع پر اطراف کی عمارتوں کو بھی خالی کرالیاگیا ہے، علاقہ مکینوں کے مطابق متاثرہ عمارت میں 12 خاندان رہائش پذیر تھیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے واقعے

پڑھیں:

کراچی: لیاری کے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت زمین بوس، ریسکیو آپریشن جاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: شہر کے قدیمی علاقے لیاری کی بغدادی کالونی میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی، جس کے ملبے تلے کئی افراد دب جانے کا خدشہ ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کے قدیمی علاقے لیاری کی بغدادی کالونی میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی، عمارت کے منہدم ہوتے ہی علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو اداروں نے اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کر دیں اور ابتدائی طور پر 6 زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ عمارت میں 6 خاندان مقیم تھے اور اب بھی کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔ امدادی عملہ محدود وسائل کے باوجود لوگوں کو بچانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔

گلیوں کی تنگی اور راستوں کی بندش کے باعث بھاری مشینری جائے وقوعہ تک پہنچنے میں تاخیر کا شکار ہے، تاہم مقامی افراد بھی اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ حکام کے مطابق تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملبے میں دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: لیاری میں عمارت گرنے سے زخمی ہونے والے 6 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا
  • لیاری میں گرنے والی عمارت کو خالی کرانے کے نوٹسز دیے جانے کا انکشاف
  • کراچی،5 منزلہ عمارت زمین بوس،7 افراد جاں بحق12زخمیوں کو ملبے سے نکال لیا گیا
  • کراچی میں رہائشی عمارت منہدم ہونے کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی
  • کراچی میں عمارت گرنے کا واقعہ، صدر و وزیراعظم کی ریسکیو آپریشن تیز کرنیکی ہدایت
  • وزیراعظم کا کراچی میں رہائشی عمارت گرنے اور جانی نقصان پر اظہار تعزیت
  • کراچی میں رہائشی عمارت منہدم ہونے کی ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی
  • کراچی، لیاری میں 5 منزلہ عمارت گر گئی، 4 افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری
  • کراچی: لیاری کے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت زمین بوس، ریسکیو آپریشن جاری