وزیراعظم کی ترک اور آذربائیجان کے صدور کے ساتھ خوشگوار ملاقات، چہل قدمی
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف کی ترک اور آذربائیجان کے صدور کے ساتھ خوشگوار ملاقات ہوئی، اس موقع پر تینوں رہنماؤں نے چہل قدمی کے دوران اہم معاملات پر گفتگو کی۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب اِردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے خانکندی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بعد چہل قدمی کی۔
اس موقع پر آذربائیجان کے صدر نے وزیرِ اعظم اور ترک صدر کو خانکندی کی تاریخ اور تاریخی عمارتوں کے حوالے سے تفصیلات بتائیں۔
تینوں رہنماؤں نے مختلف امور پر غیر رسمی اور خوشگوار گفتگو کی۔
پاکستانی وزیراعظم، ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور نے گفتگو کے دوران ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر تینوں ممالک کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
بعد ازاں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف وزیرِ اعظم کو خود گاڑی چلا کر شوشا میں ظہرانے پر لے کر گئے۔
PM Shehbaz Sharif is the King of Diplomacy.
Yeh banda Waqai unstoppable hai!???? pic.twitter.com/b0TLklmW5B
— scorpio♏#DJ ???????? (@Saba5670) July 5, 2025
Post Views: 4
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اور آذربائیجان کے کے صدر
پڑھیں:
وزیراعظم شہبازشریف آذربائیجان کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔(جاری ہے)
لاہور آمد کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف انتہائی سخت سکیورٹی میں اپنی رہائشگاہ پہنچے ۔ وفاقی وزراء بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ لاہور پہنچے ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے علاوہ ایران، ترکیہ، آذر بائیجان ،ازبکستان کے صدور سے ملاقاتیں بھی ہوئیں ۔