تہران (اوصاف نیوز)ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ جنگ کا ریڈار ڈیٹا سامنے آگیا ہے، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران نے اس جنگ میں اسرائیل کے 5 اہم فوجی مراکز کو نشانہ بنایا۔

خبرایجنسی انادولو کی رپورٹ کے مطابق برطانوی میڈیا میں سامنے آنے والے ریڈار ڈیٹا میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کی اوریگون اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد انکشاف کیا ہے کہ تہران سے فائر کیے گئے 6 میزائلوں نے اسرائیل کے شمالی، جنوبی اور وسطی علاقوں میں قائم فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

ڈیٹا میں دیکھایا گیا ہے کہ اسرائیل کی نشانہ بننے والی تنصیبات میں اہم ایئربیس، ایک انٹیلیجینس سینٹر اور لاجسٹکس بیس شامل ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیل کی حکومت نے ایران کے جوابی حملوں میں ہونے والے نقصانات کی معلومات فراہم نہیں کی ہیں اور فوجی تنصیبات کے حوالے سے کسی بھی قسم کی معلومات شائع کرنے پر سینسر کردیا ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایران کے 16 فیصد میزائل ایئرڈیفنس سسٹم کو توڑتے ہوئے اسرائیل پہنچے اور یہ اسرائیل کی فوج کے بتائے ہوئے 87 فیصد کامیابی کی شرح کے مطابق ہے۔

واضح رہے کہ 13 جون کو اسرائیل کے حملے سے شروع ہونے والی 12 روزہ اسرائیل-ایران جنگ میں اسرائیل نے ایران کی جوہری اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں 935 ایرانی شہید ہوئے۔

ایران کی وزارت صحت نے بتایا تھا کہ 935 افراد شہید اور 5 ہزار 332 شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

اسرائیل کی ہیبرو یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق ایران نے جواب میں اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے کیے تھے، جس میں 29 اسرائیلی ہلاک ہوئے اور 3 ہزار 400 سے زائد زخمی ہوئے۔
غزہ پر بمباری سے متعدد گھر تباہ، مزید 78 فلسطینی شہید، اسرائیل کا لبنان پر بھی حملہ

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: نشانہ بنایا اسرائیل کے اسرائیل کی گیا ہے کہ

پڑھیں:

حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف

فائل فوٹو 

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔

سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف