سرکاری گاڑی کا خلاف قانون استعمال کرنے پر آفیسر معطل، تحقیقات کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
بلوچستان حکومت نے سرکاری گاڑی کے خلاف قانون استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ آفیسر کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔
ترجمان بلوچستان حکومت نے بتایا کہ چیف سیکریٹری بلوچستان نے مذکورہ آفیسر کو عہدے سے ہٹا دیا ہے اور خلاف قانون گاڑی کے استعمال پر تحقیقات کے احکامات دیے گئے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ عوامی وسائل کا غلط اور بے جا استعمال قابل گرفت عمل ہے۔ قانون سب کے لیے برابر ہے، اختیارات کے ناجائز استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائےگا۔
انہوں نے کہاکہ سرکاری وسائل کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ترجمان صوبائی حکومت نے بتایا کہ شفاف حکمرانی اور جوابدہی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بلوچستان حکومت تحقیقات کا حکم ترجمان بلوچستان حکومت خلاف قانون استعمال سرکاری گاڑی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان حکومت تحقیقات کا حکم ترجمان بلوچستان حکومت خلاف قانون استعمال سرکاری گاڑی وی نیوز بلوچستان حکومت خلاف قانون
پڑھیں:
مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر چالان
لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا چالان کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکار نے جوہر ٹاؤن میں جنید صفدر کی گاڑی کو قانون کی خلاف ورزی پر روکا اور موقع پر ہی چالان جاری کردیا۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جنید صفدر نے چالان کو خوش دلی سے قبول کیا اور اسے جمع کروانے پر رضامندی ظاہر کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ٹریفک قانون جنید صفدر چالان خلاف ورزی مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز