لیاری میں مخدوش عمارتیں گرنا شروع( سنگین سانحے کا خطرہ )
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
4 منزلہ عمارت کا ایک زینہ گرنے لگا ، پلر اپنی جگہ سے ہٹ گئے ، دیواروں میں شگاف
60 گز کے مکان پر غیرقانونی تعمیرات ،مکینوں میں خوف رہائشی عمارت خطرناک قرار
کراچی کے لیاری بغدادی میں ایک اور چار منزلہ مخدوش عمارت گرنا شروع ہوگئی ،اولڈ عمارت کے مکین چیخیں مارتے ہوئے اپنے فلیٹوں سے باہر آگئے اور مدد کے لیے پکارتے رہے، چار منزلہ عمارت کے دو زینے ہیں جس میں سے ایک زینہ گرنا شروع ہوا اور دیوار میں دراٹیں پڑ گئیں،خستہ حال عمارت کے پلرز نے اپنی جگہ چھوڑ دی ہے تفصیل کے مطابق لیاری بغدادی میں ایک اور سانحہ ہونے سے قبل چیخ و پکار ہوگئی،چارمنزلہ بوسیدہ عمارت کو ایس بی سی اے کی جانب سے مخدوش قرار دی جانے والی عمارتوں میں شامل نہیں کیا گیا ہے، چارمنزلہ مخدوش عمارت کے مکین خوفزدہ ہیں انہوں نے بروقت عمارت سے باہر نکل کر اپنے موبائلوں سے بوسید عمارت کی فوٹیجز بنانا شروع کردی اور سوشل میڈیا پر ڈاون لوڈ کردی، لیاری ٹاون انتظامیہ اور ڈبل ون ڈبل ٹو کو مدد کے لیے فون بھی کیے گئے،واقعے کے وقت ایس بی سی اے انتظامیہ کی ڈیمالیشن ٹیموں نے لوگوں کو عمارت سے فوری طور پر ریسکیو کیا،عینی شاہدین نے بتایا کہ ساٹھ گز کے پلاٹ پر سن 2000 میں قائم کی جانے والی 4 منزلہ عمارت کے تمام فلورز پر دو فلیٹس قائم ہیں جبکہ چھت پر مکینوں نے رہائش اختیار کر رکھی ہے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: عمارت کے
پڑھیں:
ایران: رہائشی عمارت میں گیس لیک ہونے سے دھماکا‘6 افراد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کی رہائشی عمارت میں گیس لیک ہونے سے دھماکا ہوا ،جس کے نتیجے میں 6 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق گیس دھماکا ایران کے شہر ہواز کی رہائشی عمارت میں ہوا جس کے باعث اب تک 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔ دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا اور عمارت مکمل تباہ ہوگئی۔ ایرانی حکام نے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا، تاہم اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔