بن گورین ائیرپورٹ کو ذوالفقار میزائل سے نشانہ بنایا گیا، یمن
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
ترجمان نے کہا ہے کہ ہماری بہادر افواج نے مقبوضہ فلسطین میں یافا میں بن گورین ائیرپورٹ کو نشانہ بنایا ہے، اس دوران مقبوضہ فلسطین کے 300 قصبوں اور شہروں میں الارم گونج اٹھے اور ہزاروں صیہونی پناہ گاہوں میں جانے پر مجبور ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ یمنی فورسز کے ترجمان یحیٰ سریع نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ غزہ کا محاصرہ اور فلسطنیوں پر جاری صیہونی مظالم ختم کروانے تک ہمارے حملے اور سمندر کی ناکہ بندی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر افواج نے مقبوضہ فلسطین میں یافا (تل ابیب) میں بن گورین ائیرپورٹ کو نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ کو جدید میزائل ذوالفقار کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، اس دوران مقبوضہ فلسطین کے 300 قصبوں اور شہروں میں الارم گونج اٹھے اور ہزاروں صیہونی پناہ گاہوں میں جانے پر مجبور ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دوران بن گورین ائیرپورٹ ہر قسم کی پروازوں کے لئے بند کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بن گورین ائیرپورٹ مقبوضہ فلسطین ائیرپورٹ کو نشانہ بنایا
پڑھیں:
2 جماعتوں نے بذریعہ سوشل میڈیا نفرت انگیز بیانیہ بنایا: احسن اقبال
وفاقی وزیر احسن اقبال—فائل فوٹووفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2 جماعتوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت انگیز بیانیہ بنایا۔
نارووال کے موضع لیسر میں تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ امن، تعلیم اور ترقی سے علاقے میں تبدیلی لائے ہیں، ہم نے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مضبوط جمہوریت کے لیے مضبوط بلدیاتی ادارے ضروری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 4 سال آپ اس ملک کے کرتا دھرتا رہے، بتائیں کیا کیا؟ صرف نوجوان نسل کو چور چور کہنا اور گالی دینا سکھایا۔
اس سے قبل آر ایل این جی کنکشنز کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا تھا کہ حکومت توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت سیاسی طور پر دیوالیہ پن کا شکار ہے، وہاں کے سیاست دان پاکستان کا نام لے کر عوامی جذبات بھڑکاتے ہیں، پاکستان مخالف بیانیے سے ووٹ لینے کی کوشش بھارت کی سیاسی کمزوری ہے۔