شبلی فراز دل کی تکلیف میں بدستور زیر علاج،اوپن ہارٹ سرجری پر غور
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز دل کی تکلیف کے باعث بدستور اسپتال میں زیر علاج ہیں، ڈاکٹرز نے ان کی اوپن ہارٹ سرجری پر غور
شروع کردیا۔تحریک انصاف کے رہنما دو روز سے اسپتال میں زیر علاج ہیں، ان سے عیادت کے لیے پارٹی و دیگر سیاسی رہنماو¿ں کی آمد جاری ہے۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری پر بھی غور کررہے ہیں، شبلی فراز کے کچھ ٹیسٹ کا انتظار کیا جارہا ہے، ان ٹیسٹ کے رزلٹ میں ٹائم لگتا ہے ان کی روشنی میں مزید علاج کا فیصلہ کیا جائے گا۔اسپتال ذرائع کے مطابق شبلی فراز کا بلڈ پریشر ہائی ہونے کے باعث کسی قسم کا پروسیجر کرنا فی الحال مشکل ہے، شبلی فراز کے دل کی مین شریانوں میں سے ایک شریان پر مسلز بریج ہے، شریانوں میں مسئلے کے باعث ان کو دل میں درد بھی رہتا ہے، شریانوں میں رکاوٹ کے باعث ہارٹ اٹیک کا خطرہ ہے، مسلز بریج کا مسئلہ ہزاروں مریضوں میں سے ایک میں ہوتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
11 ٹرینوں کی اوپن نیلامی، پاکستان ریلوے کا بڑا فیصلہ
ویب ڈیسک : پاکستان ریلوے کی جانب سے نئے طریقہ کار کے تحت ٹرینوں کو آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت 11 ٹرینوں کی بولی کی بجائے اوپن نیلامی کی جائے گی۔
محکمہ ریلوے کی جانب سے ٹرینوں کو آوٹ سورس کرنے کےعمل میں شفافیت لانے کے لئے ٹرینوں کو بڈز کی بجائے اوپن نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس فیصلے کے تحت 11 ٹرینوں کی اوپن نیلامی کے لئے محکمہ ریلوے کی جانب سے اشتہار بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نیلام کی جانے والی ٹرینوں میں فرید ایکسپریس، میانوالی ایکسپریس اور فیض احمد فیض پسنجر ٹرین بھی شامل ہے۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
واضح رہے کہ ٹرینوں کی اوپن نیلامی 20 نومبر کو کی جائے گی۔