پاک بحریہ کے سربراہ نے نیوی افسروں، جوانوں کو اعزازات سے نوازا
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
اسلام آباد (خبرنگار خصوص) پاک بحریہ کے اہلکاروں میں عسکری اعزازات تفویض کرنے کی تقریب بحریہ آڈیٹوریم، کراچی میں منعقد ہوئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور افسران وجوانوں کو مختلف عسکری اعزازات سے نوازا۔ ستارہ امتیاز (ملٹری) حاصل کرنے والے افسران میں کموڈور راشد محمود شیخ، کموڈور تصور اقبال، کموڈور عامر اقبال، کموڈور راشد نذیر، کموڈور ذیشان شاہد، کموڈور ڈاکٹر ندیم قریشی،کموڈور ڈاکٹر طارق معراج رسول خان، کموڈور ڈاکٹر عطاء اللہ، کموڈور محمد عمیر، کموڈور شاہد واصف، کموڈور ثاقب حبیب، کموڈور فیصل اقبال قاضی اور کیپٹن سید عاطف حسین بخاری شامل تھے۔ تمغہ امتیاز (ملٹری) حاصل کرنے والوں میں کیپٹن نوید احمد، کمانڈر عمران رضا، کمانڈر بابر ابن سلیم، کمانڈر نجیب اللہ خان نیازی، کمانڈر رضوان اللہ، سرجن کمانڈر محسن رضا خان، کمانڈر امتیاز محمد، کمانڈر محمد انور، لیفٹیننٹ کمانڈر سید نعمان مسعود، لیفٹیننٹ کمانڈر ولید عارف اور لیفٹیننٹ کمانڈر محمد عمر شامل تھے۔ تمغہ بسالت؛ کمانڈر منور احمد بھٹی، کمانڈر نعیم احمد خان، صدام حسین پی ایم ٹی-I اور زین علی پی ایم ٹی-II نے وصول کیا۔ پاک بحریہ کے ایم سی پی اوز ، سی پی اوز اور سیلرز کو 31 تمغہ خدمت (ملٹری)-I، 53 تمغہ خدمت (ملٹری)-II اور 99 تمغہ خدمت ( ملٹری)-III جبکہ 60 افسران، ایم سی پی اوز/ سی پی اوز/ سیلرز اور نیوی سویلینز کو چیف آف دی نیول سٹاف کی جانب سے ستائشی اسناد سے نوازا گیا۔ تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر، حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاک بحریہ کے سی پی اوز
پڑھیں:
توشہ خانہ 2 ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل‘سابق وزیراعظم کے ملٹری و ڈپٹی سیکرٹری کا بیان قلمبند
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-08-20
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کا اڈیالہ میں جیل میں جاری ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا جب کہ سابق وزیر اعظم کے ملٹری سیکرٹری بریگیڈیر ریٹائرڈ محمد احمد اور ڈپٹی ملٹری سیکرٹری کرنل ریحان کا بیان قلمبند کرلیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا نے دونوں گواہان کے بیانات پر جرح بھی مکمل کرلی، مقدمے میں مجموعی طور پر 18 گواہان کی شہادت قلمبند کرکے جرح بھی مکمل کرلی گئی۔مقدمے کی سماعت آج 18 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی، استغاثہ کے گواہ نیب افسر محسن ہارون کو آج بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرلیا گیا۔سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو جیل سے کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔ملزمان کی جانب سے ارشد تبریز، قوسین فیصل مفتی، ظہیر چودھری، عثمان گل عدالت میں پیش ہوئے، ایف آئی اے کی جانب سے اسپیشل پبلک پراسیکوٹر ذوالفقار عباس نقوی، عمیر مجید ملک عدالت میں پیش ہوئے۔