اداکارہ اور ماڈل حمیرا ایک ماہر مصورہ اور مجسمہ ساز بھی تھیں ان کا اپنے والد کا بنایا گیا رنگین اسکیچ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

اداکارہ حمیرا اصغر کی اندوہناک موت کے بعد ان کی کئی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہورہی ہیں جن سے ان کی صلاحیتوں کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔

ایسی ہی ایک وائرل پوسٹ میں وہ اپنے ہاتھوں بنائی ہوئی والد کی پینٹنگ شیئر کر رہی ہیں جس کے کیپشن میں اداکارہ نے اپنے والد کو دنیا کا ہینڈسم والد قرار دیا۔

بہت کم لوگوں کے علم میں ہے کہ حمیرا نے ڈرائنگ اور آرٹس میں لاہور کے ایک بہترین تعلیمی ادارے سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی تھی۔

حمیرا کو بچپن سے ہی ڈرائنگ بنانے کا شوق تھا اور ان کی اس صلاحیت کو ٹیچر نے بھی بھانپ لیا تھا۔

اسکول ٹیچرز نے حمیرا کے والدین کو کہا تھا کہ اسے ڈرائنگ اور آرٹس کی تعلیم دلوایے گا۔ اس میں فطری آرٹس کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں۔

فنون لطیفہ سے اسی محبت کے باعث حمیرا لاہور سے کراچی منتقل ہوگئی تھیں وہ 2018 سے ڈیفنس کے ایک فلیٹ میں کرائے پر رہ رہی تھیں۔

 

تین روز قبل جب مالک مکان کی درخواست پر عدالتی بیلف فلیٹ خالی کروانے پہنچا تو وہاں ان کا سامنا اداکارہ کی 8 سے 10 ماہ پرانی گلی سڑی لاش سے ہوا۔

ابتدائی طور پر حمیرا کے والد نے لاش لینے سے انکار کردیا تاہم بعد ان کے بہنوئی اور بھائی نے کراچی آکر لاش وصول کی اور آج لاہور میں تدفین کردی گئی۔

  

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

جب شادی قسمت میں لکھی ہوگی ہوجائے گی: صبا قمر

 اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ ان کی شادی جب قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کے ساتھ ہونی ہوگی ہو جائے گی۔ حال ہی میں ایک پوٖڈکاسٹ کے دوران اداکارہ صبا قمر سے میزبان نے سوال کیا کہ جو بھی اداکارہ عثمان مختار کیساتھ کام کرتی ہیں ان کی شادی ہوجاتی ہے اور یہ بات کافی مشہور ہے آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے۔ اس سوال کے جواب میں 41 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب ان کی شادی قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کیساتھ لکھی ہوگی ہو جائے گی۔ صبا قمر کا کہنا تھا کہ ابھی تو وہ آن اسکرین رومانس سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے صبا قمر کا کہنا تھا کہ وہ اتنی مصروف ہوتی ہیں کہ ان کی 8 گھنٹے کی نیند بھی مشکل سے پوری ہوتی ہے ایسے میں وہ محبت کیلئے وقت کیسے نکالیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ شادی محبت اور بچے یہ سب قسمت میں لکھے ہوتے ہیں اس لئے نہ وقت سے پہلے مل سکتے ہیں نہ ہی وقت کے بعد، جس وقت جو چیز لکھی ہوگی تب ہی ملے گی چاہیں آپ جتنا زور لگا لیں۔

متعلقہ مضامین

  • بلیدہ میں پکنک پر گئے 4نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں برآمد، خاندانوں میں صف ماتم
  • وزیراعلیٰ پنجاب کے روٹ پر مشکوک گاڑیاں، قافلے کو روک لیا گیا
  • پشاور: تھانہ سی ٹی ڈی میں دھماکے کی رپورٹ تیار
  • نمبر پلیٹس کا ڈیزائن  تبدیل کرنے  کی تجویز
  • شادی میں دلہن کے والد کا نیا انداز، جیب پر کیو آر کوڈ چسپاں کرکے ‘آن لائن سلامی’ وصول کی
  • جب شادی قسمت میں لکھی ہوگی ہوجائے گی: صبا قمر
  • کترینہ کیف کی نجی تصاویر وائرل، مداح برس پڑے
  • سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے
  • ڈہرکی،پولیس کی کامیاب کارروائی، شراب کا اسٹاک برآمد
  • ایف آئی اے نے سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے خلاف کرپشن کا مقدمہ واپس لے لیا