گوادر کے قریب کشتی الٹنے کے حادثے میں باپ اور جواں سالہ بیٹے سمیت 5 ماہی گیر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
گوادر کے قریب تندوتیز ہواوں اور بلند لہروں کے سبب ڈوبنے والی لانچ میں سوار4 ماہی گیروں کی لاشیں مل گئیں، ابراہیم حیدری کے ماہی گیر ایوب کی تدفین کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں کی لانچ ڈوبنے کے واقعے میں لاپتہ 4 ماہی گیروں کی لاشیں کھلے سمندر سے مل گئیں،جس کے بعد افسوسناک واقعے میں جاں بحق مچھیروں کی تعداد 5 ہوگئی۔
واقعے میں خوش قسمتی سے ایک ماہی گیر محفوظ رہا جبکہ مرنے والے ایک ماہی گیر ایوب کی لاش ہفتے کو مل گئی تھی، جن کی نمازجنازہ اتوار کی دوپہر ادا کی گئی جبکہ تدفین مقامی قبرستان میں ہوگئی۔
واضح رہے کہ ایوب کا جواں سال بیٹا ذیشان بھی لانچ حادثے میں جاں بحق ہوا،جس کی نعش اتوار کی شب گوادر سے کراچی منتقل کی جائے گی جبکہ دیگر 3 ماہی گیروں کا تعلق شہر کے علاقے مچھر کالونی سے ہے،جن کی میتیں بھی گوادر سے کراچی کے لیے روانہ کردی گئیں۔
پاکستان فشر فوک فورم کے میڈیا کوآرڈینیٹر کمال شاہ کے مطابق کشتی میں 6 ماہی گیر سوار تھے۔ جن میں سے پانچ انتقال کرگئے۔
ماہی گیر ایوب کی تدفین میں اہل علاقہ، سیاسی و سماجی رہنما، اور فشر کمیونٹی کے افراد شریک ہوئے، پاکستان فشر فوک فورم کے چیئرمین مہران علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہی گیر وہ طبقہ ہے جو سمندر میں جا کر بچوں کا پیٹ پالتا ہے۔ لیکن جب وہ نہ جا سکیں تو بھوک، غربت اور محرومی ان کا مقدر بن جاتی ہے۔
سندھ کے ماہی گیر ہر سال 24 ارب روپے کا ٹیکس دیتے ہیں۔ حکومت سندھ کو چاہیے کہ ماہی گیروں کی جان بچانے کے لیے سمندر میں ریسکیو سینٹرز اور اسپیڈ بوٹس فراہم کرے تاکہ ایسے جان لیوا حادثات سے بچایا جا سکے۔
انہوں نے فشرمین کوآپریٹیو سوسائٹی اور متعلقہ اداروں سے بھی متاثرہ خاندانوں کی فوری مالی امداد کی اپیل کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ماہی گیروں کی ماہی گیر
پڑھیں:
لاڑکانہ ، زائرین کی بس الٹ گئی، 25 افراد زخمی، ٹراما سینٹرمنتقل
لاڑکانہ (نمائندہ اوصاف)علاقہ رستم کے قریب زائرین کی بس الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 25 افراد زخمی ہوگئے۔روزنامہ ممتاز کی رپورٹ کے مطابقشکارپور کے علاقے رستم کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 40 افراد سیہون شریف جا رہے تھے کہ بس لاڑکانہ کے قریب خیرپور جوسو کے مقام پر ڈرائیور سے بےقابو ہوکر الٹ گئی۔
حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 25 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں ٹراما سینٹر لاڑکانہ منتقل کر دیا گیا۔