نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ یوم اگست کی تقریبات کے دوران اسکول معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، محکمۂ تعلیم اپنے پروگرام ترتیب دے رہا ہے، 9 سے 11 اگست تک شاہ عبداللطیف بھٹائی کا میلہ ہے، اس میں بھی جشن آزادی کا رنگ نظر آئے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جشن آزادی پر گاڑی، دکان یا عمارت کی بہتر سجاوٹ پر انعام دیا جائے گا۔ کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری اور نجی عمارت پر جھنڈے لگائے جائیں گے، ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں تقریبات ہوں گی، پرچم کشائی ہوگی۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں بھی رانی باغ میں کلچرل تقریب اور کنسرٹ ہوگا جبکہ سکھر میں بھی معرکہ حق کے سلسلے میں ثقافتی تقریب ہوگی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں سی ویو پر جشن آزادی کی بڑی تقریب ہوگی، جشن آزادی کی تقریبات میں سب سے آگے ہوگا، ونٹیج کار اور ہیوی بائیکس کی ریلیاں کرانے کی کوشش کریں گے، خواتین کے میلے ہوں گے، پینٹنگ کے مقابلے ہوں گے، محکمۂ ثقافت کو گائیکی کے مقابلے کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ جشن آزادی کے حوالے سے مشاعرہ ہوگا، رکشہ ریلی کا بھی پروگرام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی جی اور ڈی آئی جی ٹریفک کو ٹریفک پلان ترتیب دینے کی ہدایت کی ہے، عوام بھی تعاون کریں، یہ پاکستان کی خاطر ریلیاں ہوں گی، تمام سیاسی جماعتوں کو جشن آزادی کی تقریات میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں، تمام سیاسی جماعتوں کو باضابطہ دعوت نامے بھی ارسال کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یوم اگست کی تقریبات کے دوران اسکول معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، محکمۂ تعلیم اپنے پروگرام ترتیب دے رہا ہے، 9 سے 11 اگست تک شاہ عبداللطیف بھٹائی کا میلہ ہے، اس میں بھی جشن آزادی کا رنگ نظر آئے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مراد علی شاہ نے کہا کہ میں بھی

پڑھیں:

جمہوریت عوام کی آواز ہے اور اس کی حفاظت ہم سب پر لازم ہے‘وزیراعلیٰ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

250916-02-19

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یومِ جمہوریت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج 15 ستمبر دنیا بھر میں یومِ جمہوریت کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت عوام کی آواز ہے اور اس کی حفاظت ہم سب پر لازم ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جدوجہد ہمیشہ عوامی حکمرانی اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے رہی ہے۔ جمہوری اداروں کی مضبوطی ملک کے استحکام کی ضمانت ہے اور پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی پیپلز پارٹی کی تاریخی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے حقِ حکمرانی کو یقینی بنانا ہی حقیقی جمہوریت ہے اور سندھ حکومت جمہوری روایات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ شفافیت، انصاف اور عوامی خدمت ہی جمہوریت کا حسن ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو حقِ رائے دہی اور جمہوری شعور دیا اور پاکستان کو متفقہ آئین 1973 کا تحفہ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاک سعودی تاریخی دفاعی معاہدے پر اسلام آباد میں شاندار سجاوٹ
  • امن بحالی کے اقدامات اور سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
  • کسانوں کے نقصان کا ازالہ نہ ہوا تو فوڈ سیکیورٹی خطرے میں پڑ جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ
  • کسانوں کے نقصان کا ازالہ نہ کیا تو فوڈ سکیورٹی خطرے میں پڑ جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ
  • سندھ بلڈنگ، صدر ٹاؤن میں تعمیراتی مافیا سرگرم، رہائشی پلاٹوں پر قبضہ
  • راولپنڈی: چکوال روڈ پر ٹرالر دکان میں گھس گیا، ایک شخص جاں بحق، تین زخمی
  • وزیراعلیٰ سندھ کی آٹے کی قیمت پر کڑی نظر رکھنے اور غیر ضروری مہنگائی روکنے کی ہدایت
  • وزیراعلیٰ سندھ کی آٹے کی قیمت پر کڑی نظر رکھنے اور غیرضروری مہنگائی روکنے کی ہدایت
  • وزیراعلیٰ سندھ کا کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن تیز اور کراچی میں غیر قانونی ٹینکرز کے خاتمے کا حکم
  • جمہوریت عوام کی آواز ہے اور اس کی حفاظت ہم سب پر لازم ہے‘وزیراعلیٰ