چین کی اقتصادی اور سماجی ترقی اعلی معیار کی ترقی کے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
چین کی اقتصادی اور سماجی ترقی اعلی معیار کی ترقی کے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز
بیجنگ: چھیوشی میگزین کے 15ویں شمارے میں چین کے صدر شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون جمعہ کے روز شائع ہو رہا ہے جو 17 جولائی 2023 کو شی جن پھنگ کی ” حیاتیاتی اور ماحولیاتی تحفظ پر قومی کانفرنس میں تقریر” کا خلاصہ ہے۔مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ چین کی اقتصادی اور سماجی ترقی سبز اور کم کاربن پر مبنی اعلی معیار کی ترقی کے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے کئی اہم تعلقات کو سنبھالنے کی ضرورت ہے جن میں اعلی معیار کی ترقی اور اعلی سطح کے تحفظ کے درمیان تعلقات ، اہم معاملات اور مشترکہ انتظامات کے درمیان تعلقات ، قدرتی بحالی اور مصنوعی بحالی کے درمیان تعلقات، بیرونی رکاوٹوں اور اندرونی محرکات کے درمیان تعلقات اور ’’کاربن نیوٹریلٹی اور کاربن پیک ” کے وعد ے اور عملی اقدامات کے درمیان تعلقات شامل ہیں ۔
مضمون میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ ایک خوبصورت چین کی تعمیر کے ساتھ انسان اور فطرت کے مابین ہم آہنگ بقائے باہمی کی جدیدکاری کو جامع طور پر فروغ دینا ضروری ہے۔ سب سے پہلے، آلودگی کی روک تھام اور کنٹرول کی جنگ جاری رکھیں.
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین اور سوئٹزرلینڈ نے باہمی جیت پر مبنی تعاون کے جذبے کو پروان چڑھایا ہے، چینی عہد یدار چین اور سوئٹزرلینڈ نے باہمی جیت پر مبنی تعاون کے جذبے کو پروان چڑھایا ہے، چینی عہد یدار پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف کمی کا معاہدہ خوش آئند ہے: عاطف اکرام شیخ چین اور امریکہ کو مشاورت کے لیے مزید چینلز قائم کرنے چاہئیں، چینی وزیر خارجہ چین امریکا اقتصادی و تجارتی اختلافات دور کرنے کے لئے ’’90 دن تک توسیع‘‘ کا مطلب ہے کیا؟ اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن منتخب کرلیا آئی ایم ایف کی پاکستان کی اقتصادی شرح نمو حکومتی تخمینوں سے کم رہنے کی پیشگوئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اعلی معیار کی ترقی کی اقتصادی چین کی
پڑھیں:
مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔