راولپنڈی میں انسانی اعضا نکال کر فروخت کرنے والا گروہ گرفتار، متاثرہ شخص بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
راولپنڈی پولیس نے نوکری کا جھانسہ دے کر شہریوں کے گردے نکالنے اور انہیں فروخت کرنے والے 4 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا ہے۔
تھانہ ایئرپورٹ پولیس کے مطابق کارروائی اس وقت عمل میں آئی جب پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی گئی کہ ایک گھر سے چیخ و پکار کی آوازیں آرہی ہیں۔ پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے جائے وقوعہ پر چھاپہ مارا اور ایک شخص کو اسٹریچر سے بندھا ہوا پایا، جسے فوری طور پر بازیاب کروایا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: پنجاب گردہ اسکینڈل کی تحقیقات کے دوران سنسنی خیز انکشافات
متاثرہ شخص نے پولیس کو بتایا کہ اسے نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا گیا تھا، جہاں اسے نشہ آور مشروب پلا کر نیم بیہوشی کی حالت میں مختلف میڈیکل ٹیسٹ کروائے گئے جس کا مقصد اس کے جسم سے گردہ نکال کر فروخت کرنا تھا۔
تھانہ ائیرپورٹ پولیس کی 15 کال پر فوری کارروائی, انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث گینگ بے نقاب, انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث گینگ کے 4 افراد گرفتار, پیوند کاری میں استعمال ہونے والے آلات برآمد, ملزمان کا پاکستانی و غیر ملکی شہریوں کے لئے گردے فروخت pic.
— Rawalpindi Police (@RwpPolice) August 2, 2025
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان عاکف، نسیم، راکیش اور ساون کو گرفتار کرلیا ہے۔ ان کے قبضے سے گردہ نکالنے میں استعمال ہونے والے طبی آلات بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پاکستانی اور غیر ملکی افراد کو انسانی اعضا، بالخصوص گردے، غیر قانونی طور پر فروخت کرتا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گروہ کا دائرہ کار وسیع تھا اور وہ معصوم شہریوں کو دھوکے سے نشانہ بناتا تھا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ گروہ کے دیگر ممکنہ ساتھیوں اور سہولت کاروں تک بھی پہنچا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
kidney organ transplant rawalpindi راولپنڈی پولیس غیرقانونی پیوندکاریذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: راولپنڈی پولیس غیرقانونی پیوندکاری
پڑھیں:
لاہور: ڈیفنس سی میں بااثر شخص کی مزدوروں پر تشدد کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار
لاہور:ڈیفنس سی کے علاقے میں دو مزدوروں پر بااثر ملزم آفتاب میو کے مبینہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آفتاب میو نامی شخص پلاسٹک کے پائپ سے دو مزدوروں، آصف اور تنویر پر تشدد کر رہا ہے۔ ویڈیو منظرعام پر آتے ہی پولیس نے حرکت میں آ کر کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر ایس پی کینٹ قاضی علی رضا نے فوری طور پر ایس ایچ او ڈیفنس سی رضا عباس اور پولیس ٹیم کو کارروائی کا حکم دیا۔ پولیس نے ویڈیو کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ ملزم آفتاب میو نے خود مزدوروں پر تشدد کی ویڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور شہریوں پر ظلم و زیادتی کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
ایس پی نے فوری کارروائی پر ڈیفنس سی پولیس ٹیم اور ایس ایچ او رضا عباس کو شاباش بھی دی۔