غیرملکی شہریوں کے لیے ایئرپورٹس پر علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر غیر ملکی شہریوں کی سہولت کے پیش نظر علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز کے قیام کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
اس فیصلے کا مقصد نہ صرف بین الاقوامی سیاحوں اور سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنا ہے بلکہ ملک میں سیاحت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں کو فروغ دینا بھی ہے۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان خصوصی امیگریشن کاؤنٹرز کے قیام سے مسافروں کی امیگریشن پروسیسنگ کا وقت نمایاں طور پر کم ہو جائے گا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ غیر ملکیوں کے لیے مخصوص کاؤنٹرز بنانے سے نہ صرف ان کے لیے سہولت بڑھے گی بلکہ بیرونِ ملک سے واپس آنے والے پاکستانی مسافروں کو بھی کم وقت میں امیگریشن کی کارروائی مکمل کرانے میں مدد ملے گی۔
وزیراعظم آفس کے مطابق یہ اقدام پاکستان کو عالمی سیاحوں، سرمایہ کاروں اور تجارتی وفود کے لیے ایک دوستانہ اور پُرکشش ملک بنانے کی جامع حکمت عملی کا حصہ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امیگریشن کاؤنٹرز شہباز شریف غیرملکی شہری فیصلہ وزیراعظم پاکستان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امیگریشن کاؤنٹرز شہباز شریف غیرملکی شہری فیصلہ وزیراعظم پاکستان امیگریشن کاؤنٹرز کے لیے
پڑھیں:
سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کررہی ہے، گورنر سندھ
چین کے شہر شوڑو میونسپل پیپلز گورنمنٹ کے میئر سے گفتگو میں کامرام ٹیسوری نے کہا کہ پہلے سے منظور شدہ منصوبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی شمولیت ضروری ہے تاکہ ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل ہوں، صنعتی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے چین کے شہر شوڑو میونسپل پیپلز گورنمنٹ کے میئر نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، وفود کے تبادلے اور دستخط شدہ معاہدوں پر عمل درآمد کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ سندھ میں انفرااسٹرکچر، ہائی ویز، پانی اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پہلے سے منظور شدہ منصوبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی شمولیت ضروری ہے تاکہ ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل ہوں۔ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ صنعتی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔ اس موقع پر شوڑو کے میئر نے گورنر سندھ کی دعوت پر جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا عندیہ دیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے چین اور پاکستان کے درمیان معاشی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی اتفاق کیا۔