خیبر پختونخوا میں پاک فوج کے تعاون سے جرگہ اور امن کانفرنس کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
جرگے کے دوران مشران و عمائدین نے امن و امان کے قیام اور فتتہ الخوارج کے خاتمے کیلئے پاک فوج کی زیرو ٹالرنس پالیسی کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا۔ شرکاء نے پاک فوج، سیکیورٹی فورسز اور شہداء کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں پاک فوج کے تعاون سے قبائلی مشران و عمائدین کا جرگہ اور گرینڈ بین المسالک امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے تعاون سے قبائلی مشران و عمائدین کا اہم جرگہ یکم اگست کو میران شاہ میں منعقد ہوا جس میں قبائلی مشران و عمائدین نے بھرپور شرکت کی۔ جرگے کے دوران مشران و عمائدین نے امن و امان کے قیام اور فتتہ الخوارج کے خاتمے کیلئے پاک فوج کی زیرو ٹالرنس پالیسی کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا۔ شرکاء نے پاک فوج، سیکیورٹی فورسز اور شہداء کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔ شرکاء نے متفقہ طور پر فتتہ الخوارج اور شر پسند عناصر کی روک تھام اور اس سلسلے میں حکام کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل عادل افتخار وڑائچ نے بطور مہمان خصوصی جرگہ میں شرکت کی۔ انہوں نے قبائلی عوام کی قربانیوں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں مکمل امن کیلئے قبائلی مشران کا کردار کلیدی ہے۔ قبائلی مشران و عمائدین نے علاقے میں تعلیم و صحت خصوصاً بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ دوسری جانب چہکان ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج کے تعاون سے علماء و مشائخ اور مشران کی گرینڈ بین المسالک امن کانفرنس منعقد ہوئی جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء و مشائخ دین اور مشران نے شرکت کی۔ شرکاء نے قیام امن اور فتتہ الخوارج کے خاتمے کیلئے پاک فوج کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا اور سیکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
شرکاء نے متفقہ طور پر فتتہ الخوارج اور شر پسند عناصر کی روک تھام اور اس سلسلے میں حکام کے ساتھ مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل نیک نام نے بطور مہمان خصوصی بین المسالک امن کانفرنس میں شرکت کی، انہوں نے علماء کرام و مشائخ دین کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مکمل امن کیلئے علماء کرام و مشائخ دین کا کردار کلیدی ہے۔ شرکاء نے علاقے میں تعلیم و صحت خصوصاً بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: قبائلی مشران و عمائدین میں پاک فوج کے تعاون سے امن کانفرنس قربانیوں کو شرکاء نے شرکت کی
پڑھیں:
کے پی میں سینیٹ نشست پر انتخاب آج ہوگا
پی ٹی آئی کی ثانیہ نشتر کے استعفے کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر انتخاب آج ہوگا۔
مشال یوسف زئی، مسلم لیگ ن کی ثوبیہ شاہد، جے یو آئی ف کی شازیہ، صائمہ خالد اور مہتاب ظفر انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔
پولنگ آج خیبر پختونخوا اسمبلی کے جرگہ ہال میں ہوگی، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 145 اراکین حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔
تحریک انصاف نے مشال یوسف زئی کو خواتین کی نشست پر سینیٹ کا ٹکٹ جاری کیا۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کی امیدوار راحیلہ بی بی ن لیگ کی امیدوار کے حق میں دست بردار ہوگئیں، پیپلز پارٹی انتخاب میں ن لیگ کا ساتھ دے گی۔