اوول ٹیسٹ: بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دیکر سیریز برابر کردی
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
لندن:
بھارت نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 6 رنز سے شکست دیکر سیریز 2-2 سے برابر کردی۔
اوول میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ٹیسٹ میں انگلش ٹیم 374 رنز کے ہدف سے صرف 6 رنز کی دوری پر آؤٹ ہوگئی۔
پانچویں اور آخری دن انگلینڈ کو جیت کیلئے 35 رنز جبکہ بھارت کو چار وکٹیں درکار تھیں۔
محمد سراج نے آخری روز تین کھلاڑیوں کو آوٹ کرکے انگلینڈ کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا جبکہ پراسدھ کرشنا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
میچ کا مختصر احوال:
اوول میں کھیلے گئے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بھارت کی پہلی اننگز 224 رنز پر سمٹ گئی، جس کے جواب میں انگلینڈ نے 247 رنز بنا کر 23 رنز کی معمولی برتری حاصل کی۔
بھارت نے دوسری اننگز میں شاندار واپسی کرتے ہوئے 396 رنز اسکور کیے اور انگلینڈ کو فتح کے لیے 374 رنز کا ہدف دیا۔ یشسوی جیسوال نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 118 رنز کی اننگز کھیلی۔
ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ نے 105 اور ہیری بروک نے 111 رنز کی جاندار اننگز کھیلی تاہم پوری ٹیم 367 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور جیت سے صرف 6 رنز کی دوری پر رہ گئی۔
بھارت کی جانب سے محمد سراج نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے میچ میں مجموعی طور پر 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ پراسدھ کرشنا نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اکاش دیپ کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں انگلینڈ انگلینڈ کو رنز کی
پڑھیں:
کوہاٹ دہشتگرد حملہ، وزیراعظم اور صدر مملکت کی شدید مذمت
سٹی 42: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کوہاٹ میں ایکسائز اہلکاروں پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے
صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم کا عزم غیر متزلزل ہے اور دہشتگردوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر نشان عبرت بنایا جائے گا۔
آج شام و رات سے 27 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی
وزیراعظم شہباز شریف نے حملے میں سب انسپکٹر سجاد الاسلام اور کانسٹیبل جواد کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی، اہل خانہ کے لیے صبر جمیل اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
اُنہوں نے متعلقہ حکام کو حملے کے ذمہ داروں کا تعین کر کے انہیں قانون کے مطابق سخت سزا دلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور شرپسند عناصر کو ملک کا امن تباہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔
لیونل میسی کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ