اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 04 اگست 2025ء) خشکی میں گھرے ترقی پذیر ممالک کی تیسری کانفرنس (ایل ایل ڈی سی 3) 5 اگست سے ترکمانستان کے شہر آوازا میں شروع ہو رہی ہے جہاں صحرا بحیرہ کیپسین سے ملتا ہے۔

8 اگست تک جاری رہنے والی اس کانفرنس میں 200 سے زیادہ سربراہان مملکت اور بین الاقوامی اداروں، سول سوسائٹی اور نجی شعبے کے نمائندے، نوجوان اور ماہرین تعلیم سمیت 3,000 مندوبین دنیا کے ایسے ممالک میں ترقی کو فروغ دینے کے لیے اعلیٰ سطحی بات چیت کریں گے جو سمندر سے دوری کی وجہ سے تجارتی میدان میں بہت سے فوائد سے محروم رہتے ہیں۔

یو این نیوز آوازا سے اس کانفرنس کی تفصیلات سے براہ راست آگاہی دے گا۔

آج کانفرنس کی تقریب پرچم کشائی میں ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد میریدوو نے شرکا کو خوش آمدید کہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کانفرنس کامیاب رہے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اقوام متحدہ کی اعلیٰ سطحی نمائندہ رباب فاطمہ نے اس توقع کا اظہار کیا کہ کانفرنس سے رکن ممالک کے مابین شراکتوں کو مضبوط بنانے اور انہیں وسعت دینے میں مدد ملے گی۔

UN Kazakhstan اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرش الماتے میں قازقستانی حکام کے ساتھ۔

مشترکہ مسائل کا حل

منگل کو کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش بھی شرکت کریں گے جو قازقستان کے دارالحکومت الماتے سے آ رہے ہیں جہاں انہوں نے وسطی ایشیا اور افغانستان کی پائیدار ترقی کے لیے قائم کردہ نئے مرکز میں خطاب کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یہ مرکز وسطی ایشیا میں مشترکہ ترجیحات اور مسائل کے حل کی بنیاد پر تعاون کا نیا دور شروع ہونے کی علامت ہے۔

انہوں نے پیچیدہ اور باہم منسلک مسائل بشمول غربت کے خاتمے کی جانب پیش رفت میں جمود، بڑھتی ہوئی بھوک اور شدت اختیار کرتے موسمیاتی اثرات کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وسطی ایشیا کو پہلے ہی گلیشیئروں کے پگھلاؤ، سکڑتے آبی وسائل اور بڑھتی تجارتی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ یہ مرکز جغرافیائی رکاوٹوں کو علاقائی تعاون کے ذریعے مواقع میں بدل کر خشکی میں گھرے ترقی پذیر ممالک کے لیے ترقی کے پروگراموں کو عملی جامہ پہنانے میں اہم پیشرو ثابت ہو سکتا ہے۔

UN Photo/Eskinder Debebe کانفرنس کے استقبالیہ کا ایک منظر۔

مشمولہ و پائیدار ترقی

آوازا ترکمانستان میں بحیرہ کیسپین کے ساحل پر سیاحتی علاقہ ہے جو ان دنوں ایک عالمی فورم میں تبدیل ہو چکا ہے۔ گزشتہ روز یہاں کھیلوں کے ایک بڑے مرکز میں کانفرنس کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جاتی رہی۔

کانفرنس میں شریک ممالک نے متعدد نمائشوں کا انعقاد بھی کیا ہے جن میں نقل و حمل، توانائی اور مواصلات کے میدان میں ہونے والی پیش رفت کو اجاگر کیا جائے گا۔

قازقستان۔ترکمانستان۔ایران ریلوے اور ترکمانستان۔ افغانستان۔پاکستان۔ انڈیا گیس پائپ لائن ایسے نمایاں منصوبوں میں شامل ہیں۔

دنیا میں 32 ممالک مکمل طور پر خشکی سے گھرے ہیں جن کی مجموعی آبادی 50 کروڑ سے زیادہ ہے۔ ان میں متعدد کا شمار کم ترین ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا ہے جنہیں نقل و حمل کے بھاری اخراجات، منڈیوں تک محدود رسائی اور موسمیاتی تبدیلی کے بدترین اثرات جیسے مسائل کا سامنا ہے۔

ان رکاوٹوں کو عبور کرنے کے لیے مضبوط بنیادی ڈھانچہ اور بہتر ربط کی خاص اہمیت ہے جس سے تجارت اور ان ممالک کو عالمی منڈیوں سے جڑنے میں سہولت ملے گی۔ 'ایل ایل ڈی سی 3' کا مقصد مشمولہ اور پائیدار ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے عالمگیر شراکتوں کو فروغ دینا ہے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کانفرنس کی کے لیے

پڑھیں:

سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ

زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق سوات اور گرد و نواح میں آنے والے زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی، مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 184 کلومیٹر تھی۔ شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہی ملی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی، مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 184 کلومیٹر تھی۔ شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی، مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ
  • وزیراعظم شہباز شریف دورۂ سعودی عرب مکمل کر کے لندن روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف دورۂ سعودی عرب مکمل کرکے لندن روانہ ہوگئے
  • دوحہ کانفرنس اور فیصلے
  • چین پہلی دفعہ نت نئی ایجادات کرنے والے سرفہرست ممالک میں شامل
  • مسلم مالک غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں،حافظ نعیم الرحمن
  • ایجادات کرنے والے ممالک کی فہرست جاری، جانئے پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟
  • اسلامی ملکوں کے حکمران وسائل کا رخ عوام کی جانب موڑیں: حافظ نعیم 
  • تعلیم اور ٹیکنالوجی میں ترقی کر کے ہی امت اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتی ہے، حافظ نعیم
  • چین نے جرمنی کو پیچھے چھوڑ دیا، پہلی بار دنیا کے 10 بڑے جدت پسند ممالک میں شامل