ریڈلائن بی آر ٹی، شرجیل میمن کا منصوبے کی راہ میں تمام رکاوٹیں 15 ستمبر تک ہٹانے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
اجلاس سے خطاب میں سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی عوام کا ایک اہم منصوبہ ہے، اس میں مزید تاخیر کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز آپس میں رابطہ اور تعاون بڑھائیں اور منصوبے پر بلا تعطل کام جاری رکھیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے ریڈلائن بی آر ٹی منصوبے کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو 15 ستمبر تک ہٹانے کے احکامات جاری کردیئے۔ ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے سے متعلق اہم اجلاس سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کی صدارت میں ہوا، جس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومرو، انجینئرز، کنسلٹنٹس اور کے الیکٹرک کے نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس میں حکام نے بی آر ٹی منصوبے میں پیش رفت کے حوالے سے سینئر صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر منصوبے میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے اقدامات اور کنٹریکٹرز کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا۔
 
 سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ تمام مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ منصوبے پر کام کی رفتار متاثر نہ ہو۔ انہوں نے ریڈ لائن بی آر ٹی کے راستے میں آنے والی کے الیکٹرک سمیت تمام یوٹیلیٹیز کی منتقلی 15 ستمبر 2025ء تک مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ شرجیل میمن نے بی آر ٹی کوریڈور میں 2 اعشاریہ 7 کلومیٹر پر محیط کے فور منصوبے کی پائپ لائن جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ واٹر بورڈ جلد از جلد کے فور پائپ لائن کا کام مکمل کرے تاکہ کام کی روانی متاثر نہ ہو۔ 
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: لائن بی آر ٹی
پڑھیں:
جب بھی کراچی آتے ہیں یہاں کا انفرااسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے، علیم خان
وفاقی وزیر مواصلات علیم خان نے لیاری ایکسپریس وے پر جاری کام غیر تسلی بخش قرار دے دیا، ممبر ساؤتھ کو معطل کرنے کی ہدایت کردی۔
ایک بیان میں علیم خان نے کہا کہ کراچی کا موجودہ انفراسٹرااکچر ہمارے معاشی مرکز کے شایانِ شان نہیں، جب بھی کراچی آتے ہیں یہاں کا انفرااسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے۔
علیم خان نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے کو مثالی منصوبے میں تبدیل کیا جائے گا، ایم-6 اور ایم-10 موٹروے منصوبے اسی مالی سال کے دوران شروع ہوں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی کے عوام کو صاف ستھرا شہر اور معیاری انفراسٹرکچر فراہم کریں گے۔