ترکیہ کی تاریخی مسجد ’’آیا صوفیہ‘‘ میں نماز مغرب کے بعد ایک بدبخت نے آگ لگانے کی کوشش کی جسے گرفتار کرلیا گیا۔

ترک میڈیا کے مطابق مذکورہ شخص نے نماز کے بعد مسجد میں داخل ہو کر "رحل" کے نیچے کچھ اوراق چھپائے اور اس پر تیل چھڑک کر آگ لگادی۔

اس سے پہلے کے کوئی بڑا سانحہ رونما ہوتا، امام مسجد نے فوری طور پر صورت حال کو سنبھالا اور اوراق میں لگی آگ کو بجھا دیا۔

امام مسجد نے نہ صرف آگ بجھائی بلکہ سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو بھی فوری پر مطلع کیا جس کے باعث ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی جا سکی۔ 

Ayasofya Camii’ne giren bir şahıs, yatsı namazı sonrası rahlenin arkasında kâğıtları ateşe vererek Ayasofya’yı kundaklamaya çalıştı.



Yangın, imam tarafından büyümeden söndürüldü.

pic.twitter.com/4mOIl1WMYf

— Gündem 7x24 (@gundem7x24) August 5, 2025

 واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک نامعلوم شخص نے مسجد کے اندر کاغذات کو آگ لگانے کی کوشش کی۔

اطلاعات کے مطابق، تاہم مسجد کے امام نے فوری طور پر صورتحال پر قابو پاتے ہوئے آگ بجھا دی اور آگ کو پھیلنے سے روک لیا۔

مسجد کے سیکیورٹی اہلکاروں نے ملزم سے آتش گیر مادہ بھی برآمد کیا اور اُسے پولیس کے حوالے کردیا۔ تفتیش کا عمل جاری ہے۔

تاحال ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی واقعے کے محرک کے بارے میں کچھ بتایا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش ابتدائی مراحل ہیں۔ مکمل تحقیقات کے بعد ملزم اور واقعے سے متعلق میڈیا کو آگاہ کیاجائے گا۔

اس واقعے کے بعد مسجد کی سیکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے بعد

پڑھیں:

اداکارہ نعیمہ بٹ کی طنزیہ ویڈیو وائرل، ڈرامہ انڈسٹری پر تنقید پر مداحوں کی ملی جلی رائے

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ نے حال ہی میں ایک طنزیہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں کام نہ ملنے کے حوالے سے اپنا ردعمل ظاہر کیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی اور صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آئیں۔ نعیمہ بٹ ان دنوں کسی نئے ڈرامے میں دکھائی نہیں دے رہیں تاہم وہ سوشل میڈیا پر خاصی متحرک ہیں اور اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیوز پوسٹ کر کے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں۔ اپنی نئی ویڈیو میں انہوں نے ان افراد کو تنقید کا نشانہ بنایا جو ان پر الزام لگاتے ہیں کہ انہیں ڈراموں میں کام نہ ملنے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ویڈیوز بنانی پڑ رہی ہیں۔ ویڈیو میں اداکارہ نے کہا کہ جس میڈیا میں اداکاراؤں کی لاشیں ملتی ہیں، وہاں کون کام کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کم از کم ان کا پالتو کتا تو وفادار ہے۔ ان کے اس بیان کو مداحوں کی طرف سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔  سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے نعیمہ کے انداز کو غیر مناسب قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ انہیں اسی انڈسٹری سے پہچان ملی اور اب اسی پر طنز کیا جا رہا ہے۔ ایک اور صارف نے کہا کہ اگر کسی نے کام دینے سے انکار کیا ہے تو ان کا نام لے کر بات کی جائے، پوری انڈسٹری کو برا کہنا درست نہیں۔ دوسری طرف کچھ افراد نے اداکارہ کے الفاظ کو حسد اور مایوسی کا اظہار قرار دیا اور انہیں منفی سوچ رکھنے والی شخصیت سے تشبیہ دی۔ نعیمہ کی ویڈیو پر جاری اس بحث سے واضح ہے کہ ان کا اندازِ بیان مداحوں میں شدید اختلاف کا باعث بن گیا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اسرائیلی کیخطے کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش،دفتر خارجہ
  • بنگلہ دیش میں پاکستانی پرچموں کی فروخت میں اضافہ، خوبصورت ویڈیو وائرل
  • 59 سالہ ذاکر نائیک کا 430 فٹ بلندی سے بنجی جمپ کا حیرت انگیز مظاہرہ؛ ویڈیو وائرل
  • بہادر گائے نے جان پر کھیل کر اپنی ساتھی کو چیتے کا شکار بننے سے بچایا، ویڈیو وائرل
  • بلاول بھٹو زرداری سے منسوب وائرل ویڈیو کے حقیقت سامنے آ گئی
  • اداکارہ نعیمہ بٹ کی طنزیہ ویڈیو وائرل، ڈرامہ انڈسٹری پر تنقید پر مداحوں کی ملی جلی رائے
  • دنیا مسجد اقصی کی بے حرمتی پر خاموش نہ رہے، اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرائے، پاکستان کا مطالبہ
  • سیالکوٹ: موبائل چوری کے الزام میں نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل، مرکزی ملزم گرفتار
  • کراچی میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے غیر ملکی خاتون زخمی