پشاور میں گاڑی پر فائرنگ سے انویسٹی گیشن انچارج سمیت تین افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں انویسٹی گیشن انچارج سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کو دستیاب ابتدائی معلومات کے مطابق پشاور میں ورسک روڈ پر نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں انچارج انویسٹیگیشن مچنی گیٹ سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کلاشنکوف اور پستول کی فائرنگ کے نتیجے میں انسپکٹر علی حسین سمیت تینوں افراد بدقسمتی سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی سجاد حسین ، ڈی ایس پی ورسک سرکل ارباب نعیم حیدر اور ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ مدثر حیات پولیس نفری کے ہمراہ فوری جائے وقوعہ پر پہنچے اور نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کرلیے ہیں جبکہ ملوث ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: پہلوان گوٹھ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی
فوٹو: اسکرین گریبکراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) فرخ رضا کا کہنا ہے کہ پہلوان گوٹھ میں فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پہلوان گوٹھ میں فائرنگ سے زخمی 2 افراد دم توڑ گئے، زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے سڑک بند کرکے احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، مظاہرین نے پہلوان گوٹھ آنے اور جانے والے دونوں ٹریک ٹریفک کیلئے بند کردیے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے اطراف کی دکانوں کو بھی بند کروا دیا، فائرنگ کا واقعہ ذاتی جھگڑے پر پیش آیا، 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔