بیجنگ :آن لائن پلیٹ فارم کے اعداد و شمار کے مطابق ، اگست 2025 میں چین میں فلموں کا کل باکس آفس (پری سیلز سمیت) 1.5 بلین یوآن سے تجاوز کر گیا،جس میں نان جنگ قتل عام کے موضوع پر بنائی جانے والی فلم “ڈیڈ ٹو رائٹس” سرفہرست ہے۔”ڈیڈ ٹو رائٹس” کا باضابطہ طور پر 25 جولائی کو ملک بھر میں پریمیئر کیا گیا۔ جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر یہ فلم 1937 میں جاپانی فوجی جرائم پر بنائی گئی ہے۔ اپنی ریلیز کے بعد سے ، یہ فلم باکس آفس چارٹ میں ٹاپ پر رہی ہے۔اگست میں جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوامی جنگ اور عالمی فسطائیت مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی مناسبت سے دیگر فلمیں پیش کی جائیں گی۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

چھوٹے کسانوں کے لیے قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے، وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت

وزیرِاعظم شہباز شریف نے زرعی شعبے کی بہتری اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کسانوں کو آسان اور کم لاگت قرضوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے کم رقبے والے کسانوں کو عزت و سہولت دینا ہوگی۔ چھوٹے کسانوں کو قرض کے حصول میں سنگین مشکلات درپیش ہیں، جنہیں ختم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ زرعی ترقیاتی بینک کی بہتری کے لیے اصلاحات کا فوری نفاذ یقینی بنایا جائے۔ نجی بینکوں کو بھی اس مہم میں شریک کیا جائے تاکہ وہ آسان شرائط پر زرعی قرضے فراہم کریں۔

مزید پڑھیں: یوم استحصال کشمیر پر صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے خصوصی پیغامات

وزیرِاعظم نے اعلان کیا کہ وہ ہر 3 ہفتے بعد زرعی بینک اور قرضوں کی فراہمی پر جائزہ اجلاس کی خود صدارت کریں گے۔

اجلاس میں وزیراعظم کو زرعی ترقیاتی بینک کی اصلاحات، کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ نجی بینکوں کی جانب سے بھی زرعی قرضوں کی فراہمی پر اپنی رپورٹ پیش کی گئی۔

اجلاس میں شریک اہم شخصیات میں رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ، محمد علی، بلال اظہر کیانی، عبدالرحمن کانجو، ہارون اختر، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، افتخار نذیر، مشرف زیدی، احمد عمیر اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

چھوٹے کسان زرعی شعبہ وزیراعظم شہباز شریف

متعلقہ مضامین

  • ایشیائی کرکٹ کے حقوق، پاکستان میں ڈیڑھ ارب کا معاہدہ
  • طالبان کا حج فنڈز میں بچ جانے والی رقم کو حاجیوں میں برابر تقسیم کرنے کا اعلان
  • جانا تھا انگلینڈ، پہنچ گیا اٹلی، وہ بھی بغیر ٹکٹ ، کیسے ممکن ہوا یہ حیرت انگیز واقعہ؟
  • غزہ پر قبضے کے اسرائیلی منصوبے پر ہیومن رائٹس واچ کا انتباہ
  • چھوٹے کسانوں کے لیے قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے، وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت
  • فرانسیسی دوست کی جانب سے عطیہ کردہ جاپان مخالف جنگ کی تاریخی تصاویر کی حوالگی کی تقریب کا انعقاد
  • سندھ حکومت نے نئی نمبر پلیٹس کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی
  • کیا ایسی آئس کریم بنائی جاسکتی ہے جو شدید گرمی میں بھی نہ پگھلے؟
  • اکاماتسو شوئیچی کی خدمات قابلِ تحسین ہیں: مشیر سرمایہ کاری، بورڈ آف انویسٹمنٹ