لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اگست 2025ء ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ آئی جی کل احتجاج کا انتظار کرتے رہے لیکن کوئی آیا ہی نہیں‘ لگتا ہے لوگوں کو عقل آگئی۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ اب احتجاج کیلئے اس لیے نہیں نکل رہے کیوں کہ فتنہ، بے ہنگم شور شرابہ، گالی گلوچ، گریبان پکڑنے والی سیاست کارکردگی کے باعث دفن ہوکر رہ گئی ہے، کام صرف باتیں کرنے سے نہیں ہوتے بلکہ کام کرنے سے ہوتے ہیں، فساد فتنہ پھیلانے والے، گھیراؤ جلاؤ کرنے والے کیا جانیں عوام کی خدمت کرنے اور ان کے کام کرنے کا جذبہ کیا ہوتا ہے، ہم نے جرائم کا قلع قمع کرنے کیلئے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ بنایا ہے جس سے ہفتوں میں جرائم کی سطح نیچے آگئی، لوگ اب وڈیوز بنا کر جرائم سے توبہ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ سفارتی محاذ پر پاکستان دوبارہ سے ابھرتے ہوئے سورج کی طرح طلوع ہورہا ہے، تمام عالمی ادارے پاکستانی معیشت کی بہتری کے اشارے دے رہے ہیں، پاکستان کا دنیا میں مثبت امیج بن رہا ہے، پاکستان کی قیادت آج مخلص اور اہل ہاتھوں میں ہے، چاہے وہ سیاسی قیادت ہو یا عسکری قیادت ہو، میاں نواز شریف ہر روز صبح گھر سے نکلنے سے قبل مجھے کہتے ہیں اپنی نیت کو اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی خدمت کیلئے خالص رکھو۔

مریم نواز نے کہا کہ خوشی ہے ریاست جس کو لوگ ماں کہتے ہیں، یہ حکومت اپنا فرض بخوبی نبھا رہی ہے، چاہے اپنی چھت اپنا گھر ہو، مریضوں کے لیے فری ادویات یا موبائل ہیلتھ یونٹس یہ سب لوگوں کے گھروں کی دہلیز پر جاکر سہولیات مہیا کررہے ہیں، یہاں پر حکومتیں لوگوں کو گھر دینے کے خواب دکھاتی رہیں لیکن اس حکومت نے لوگوں کے اپنے گھر کے خواب کو حقیقت کا روپ دیا ہے، اپنی چھت اپنا گھر سکیم کی کامیابی پر اپنے والد نواز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے اس کے لیے میرا بہت حوصلہ بڑھایا، اس سکیم کے تحت کسی شخص کو سفارش یا رشوت سے گھر نہیں ملا بلکہ میرٹ پر ہر فرد کو دیا گیا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

پولیس شہدا کا لہو ہماری ریاست کی بنیاد ہے،کبھی فراموش نہیں کرینگے: مریم نواز

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پولیس شہدا کا لہو ہماری ریاست کی بنیادہے، ہم اسے کبھی فراموش نہیں کریں گے۔یوم شہدا پولیس پر اپنے پیغام میں وزیراعلی مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے ان جانبازوں کو سلام جنہوں نے اپنا خون دے کر وطن کو امن کا گہوارہ بنایا، کسی ماں نے بیٹا، کسی بیوی نے سہاگ اور کسی بچے نے باپ کھو دیا تاکہ ہم سب محفوظ رہیں، پنجاب کے ہر گلی کوچے کا امن کسی شہید کی آخری سانس کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سلام ہے ان مائوں کو جنہوں نے بیٹے شہید کرا دیئے اور ان بیٹوں کو جنہوں نے سر جھکانے سے انکار کیا، پولیس شہدا کا خون ہماری ریاست کی سب سے مضبوط اینٹ ہے۔ا نہوںنے کہاکہ ریاست کی اصل طاقت وہ سپاہی ہیں جنہوں نے گولی کے سامنے سینہ کیا اور پیچھے قدم نہ ہٹایا، شہدا کا مشن جاری رہے گا، ان کے خواب ہم پورے کریں گے، پنجاب حکومت پولیس شہدا کے ورثا کے ساتھ صرف الفاظ نہیں عملی اقدامات، فلاحی پیکیجز اور ہر ممکن تعاون کے ساتھ کھڑی ہے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ پولیس شہدا کا لہو ہماری ریاست کی بنیاد ہے ہم اسے کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ’آئی جی صاحب انتظار کرتے رہے مگر احتجاج کے لیے کوئی نہ آیا‘، مریم نواز کا پی ٹی آئی پر طنزیہ وار
  • اپنی چھت اپنا گھر کے تحت 50 ہزار افراد کو قرضے کی فراہمی کا سنگِ میل عبور، وزیراعلیٰ مریم نواز کا خطاب
  • سلمان اکرم راجا کا احتجاج میں لوگوں کی عدم شرکت پر عمران خان اور پارٹی سے بات کرنے کا فیصلہ
  •  انتظار ختم! لاہور میں جدید ترین اربن الیکٹرک ٹرین "SRT" کا آغاز
  • احتجاج کی کال تھی لگتا ہے عوام سے زیادہ پولیس سڑکوں پر کھڑی ہے: علیمہ خان
  • احتجاج کی کال تھی لگتا ہے عوام سے زیادہ پولیس سڑکوں پر کھڑی ہے، علیمہ خان
  • والدہ کی گرفتاری پر عثمان ڈار نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے اہم سوال کر ڈالا
  • کوئی ڈیل نہیں ہوگی اب ہم عمران خان کی رہائی یقینی بنا کر دم لیں گے، بیرسٹر گوہر
  • پولیس شہدا کا لہو ہماری ریاست کی بنیاد ہے،کبھی فراموش نہیں کرینگے: مریم نواز