مخبر کے تحفظ اور نگرانی کے کمیشن کے قیام کا بل کیا ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں مخبر کے تحفظ اور نگرانی کے کمیشن کے قیام کا بل پیش کیا جسے قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔
ڈپٹی اسپیکر نے قائمہ کمیٹی کو 15روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔
بل کے متن کے مطابق کوئی بھی فرد، ادارہ یا ایجنسی کمیشن کے سامنے معلومات پیش کر سکتا ہے۔ مخبر ڈکلیریشن دے گا کہ اس کی معلومات درست ہیں، پھر معلومات کو دستاویزات اور مواد کے ساتھ تحریر کیا جائے گا۔
اگر مخبر اپنی شناخت ظاہر نہیں کرتا اور جعلی شناخت دے تو کمیشن اس کی معلومات پر ایکشن نہیں لے گا۔ اگر مخبر کی معلومات پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کے خلاف ہو تو وہ نہیں لی جائے گی۔
مخبر کی معلومات اگر پاکستان کے سیکیورٹی، اسٹریٹجک اور معاشی مفاد کے خلاف ہو تو وہ معلومات نہیں لی جائے گی جبکہ مخبر سے غیر ملکی ریاستوں کے ساتھ تعلقات سے متعلق معلومات بھی نہیں لی جائے گی۔
اس طرح، وہ معلومات بھی نہیں لی جائے گی جو آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت ممنوع ہو جبکہ مخبر سے وہ معلومات بھی نہیں لی جائے گی جو جرم پر اکسائے۔
وزراء اور سیکریٹریز کے ریکارڈ سے متعلق کابینہ اور کابینہ کمیٹوں کی معلومات بھی نہیں لی جائے گی۔ قانون، عدالت کی جانب سے ممنوع معلومات، پارلیمنٹ وار اسمبلیوں کا استحقاق مجروح کی جانے والی معلومات بھی نہیں لی جائے گی۔
تجارتی راز سے متعلق مخبر کی معلومات نہیں لی جائے گی، اس شخص سے معلومات نہیں لی جائے گی جو اس کے پاس بطور امانت ہو۔ وہ معلومات نہیں لی جائے گی جو کسی غیر ملک نے خفیہ طور پر دی ہو۔
بل کے تحت وہ معلومات نہیں لی جائے گی جو کسی انکوائری، تحقیقات یا مجرم کے خلاف قانونی کارروائی میں رکاوٹ ڈالے۔ کسی شخص کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والی معلومات بھی مخبر سے نہیں لی جائے گی۔ سای طرح، وہ معلومات نہیں لی جائی گی جو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اعتماد میں دی ہو، وہ معلومات نہیں لی جائے گی جو عوامی مفاد میں نہیں اور کسی نجی زندگی میں مداخلت ڈالے۔
کمیشن کسی بھی شخص کو طلب کرکے اس سے حلف پر معائنہ کرے گا۔ کمیشن ریکارڈ اور شواہد طلب کرے گا جبکہ کمیشن گواہوں اور دستاویزات کا معائنہ بھی کرے گا، کمیشن پبلک ریکارڈ بھی طلب کر سکے گا۔
کمیشن کے مجاز افسر کے پاس مکمل معاونت حاصل کرنے کا اختیار ہوگا۔ کمیشن کا مجاز افسر حکومتوں، اتھارٹی، بینک، مالی ادارے سے دستاویزات اور معلومات حاصل کر سکے گا۔
متعلقہ افسر 60 روز کے اندر معلومات کی تشخیص کرے گا اور اگر مخبر کی معلومات کی مزید تحقیقات یا تفتیش درکار ہو جس سے جرم کا فوجداری مقدمہ چلے تو کمیشن وہ متعلقہ اتھارٹی کو بھجوائے گا۔ کمیشن یقینی بنائے گا کہ مخبر کو انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا، اگر کوئی مخبر نقصان میں ہو تو وہ کمیشن کے سامنے درخواست دے گا، جو متعلقہ اتھارٹی کے سپرد کی جائے گی۔
مخبر کی معلومات درست ہوئی تو اسے حاصل شدہ رقم کا 20 فیصد اور تعریف کی سند دی جائے گی، زیادہ مخبر ہونے پر 20 فیصد رقم برابر تقسیم ہوگی۔ غلط معلومات دینے والے کو دو سال قید اور دو لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا، جرمانہ اس شخص کو دیا جائے گا جس کے بارے میں مخبر نے غلط معلومات دی
بل کے مطابق مخبر کی شناخت کو اتھارٹی کے سامنے ظاہر نہیں کیا جائے گا، جو مخبر کی شناخت ظاہر کرے اسے 5 لاکھ روپے جرمانہ اور دو سال قید ہوگی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: معلومات نہیں لی جائے گی جو مخبر کی معلومات کمیشن کے جائے گا کرے گا
پڑھیں:
تحریک تحفظ آئین پاکستان کا چیف جسٹس سے شوگر اسکینڈل پر ازخود نوٹس لینے اور کمیشن بنانے کا مطالبہ
تحریک تحفظ آئین پاکستان کا چیف جسٹس سے شوگر اسکینڈل پر ازخود نوٹس لینے اور کمیشن بنانے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)تحریک تحفظ آئین پاکستان نے چیف جسٹس کو خط لکھ کر شوگر اسکینڈل پر ازخود نوٹس لینے کی اپیل کردی۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان نے شوگر اسکینڈل پر چیف جسٹس آف پاکستان کو خط ارسال کر دیا۔خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ معاملہ تین رکنی ججز کمیٹی کو بھیج کر از خود نوٹس لیا جائے۔تحریک نے شوگر اسکینڈل کی شفاف تحقیقات کے لیے ایک آزاد تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے کی درخواست کی ہے۔
خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دن دہاڑے عوام سے اربوں روپے لوٹے گئے لیکن تمام احتسابی ادارے خاموش ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت میں شامل چند خاندانوں کے شوگر انڈسٹری سے براہ راست یا بالواسطہ تعلقات ہیں۔ یہ مفادات کے ٹکرا اور اقتدار میں رہتے ہوئے ذاتی کاروبار کو فائدہ پہنچانے کی بدترین مثال ہے۔یہ خط محمود اچکزئی، علامہ ناصر عباس، اسد قیصر اور مصطفی نواز کھوکھر کی جانب سے بھجوایا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجمعیت علما اسلام ف کا پاک امریکا تجارتی معاہدے پر پارلیمنٹ میں بحث کا مطالبہ، توجہ دلاو نوٹس جمع جمعیت علما اسلام ف کا پاک امریکا تجارتی معاہدے پر پارلیمنٹ میں بحث کا مطالبہ، توجہ دلاو نوٹس جمع بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو آخری ٹیسٹ میں شکست دیدی، سیریز 2-2سے برابر وزارت بحری امور نے فیری سروس لائسنس کی منظوری دیدی ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں 5تا 10اگست تک شدید بارشوں کی پیشگوئی حکومت کا27ویں آئینی ترمیم کیلئے پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کا شکار ہونے والے 10 ممالک میں شامل ہے: وزیراعظمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم