نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستانی افرادی قوت کو عالمی مارکیٹ کے قابل بنانا ہوگا، عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ ہنر مند افرادی قوت وقت کی ضرورت ہے۔

بدھ کے روز نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت اوورسیز ایمیگریشن، بیرون ملک ملازمت اور ٹیکنیکل و ووکیشنل تعلیم و تربیت  سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: آنے والے دنوں میں کتنی افرادی قوت باہر جا سکتی ہے، پاکستان کی ترسیلات زر میں کتنا اضافہ ہوگا؟

وزارت اوورسیز پاکستانی و انسانی وسائل نے پاکستانی تارکین وطن کے رجحانات اور دنیا بھر میں ہنرمند افرادی قوت کے لیے ابھرتے ہوئے مواقع پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں پاکستانی ہنر مندوں کی طلب بڑھ رہی ہے جس سے ترسیلات زر میں اضافہ اور روزگار کے مواقع پیدا کیے جاسکتے ہیں۔

ڈپٹی وزیراعظم نے اس موقع پر زور دیا کہ معیار پر مبنی ہنر مندی کی تربیت میں سرمایہ کاری کی جائے، نئے شعبے اور ممالک تلاش کیے جائیں اور انسانی وسائل کی تیاری کو عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات نہ صرف بیرون ملک روزگار کے دروازے کھولیں گے بلکہ پاکستان کی عالمی مسابقت کو بھی مضبوط کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کو پاکستانی افرادی قوت کی فراہمی کے تاریخی معاہدے پر دستخط

اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کو پالیسی کا ایک اہم ستون قرار دیا گیا، جسے کمیٹی نے متفقہ طور پر منظور کیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی و انسانی وسائل، وزیر تجارت، وزیر مملکت برائے صحت، معاون خصوصی طارق باجوہ، کابینہ اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے سیکریٹریز، وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسحاق ڈار اوورسیز پاکستانی عالمی مارکیٹ نائب وزیراعظم ہنرمند افرادی قوت وزارت اوورسیز پاکستانی و انسانی وسائل.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار اوورسیز پاکستانی عالمی مارکیٹ ہنرمند افرادی قوت وزارت اوورسیز پاکستانی و انسانی وسائل

پڑھیں:

عرب اسلامک وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت، نائب وزیراعظم کل استبول روانہ ہوں گے

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار عرب اسلامک وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے کل (بروز پیر) استنبول روانہ ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار ترک وزیرِ خارجہ کی دعوت پر استنبول جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قطر میں اہم سفارتی ملاقاتیں

پاکستان سمیت 8 عرب اسلامی ممالک اس امن کوشش کا حصہ رہے ہیں جس کے نتیجے میں شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدے پر دستخط ہوئے، استنبول اجلاس میں پاکستان جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرآمد، مقبوضہ فلسطینی علاقے خصوصاً غزہ سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا اور فلسطینی عوام تک بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی کے ساتھ ساتھ غزہ کی تعمیر نو پر زور دے گا۔

????PR No.3️⃣2️⃣4️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣5️⃣

Curtain Raiser: Visit of the Deputy Prime Minister/Foreign Minister to Istanbul to Attend the Coordination Meeting of Arab-Islamic Foreign Ministers

????⬇️https://t.co/nhFGNWrRPM pic.twitter.com/RMFBbjKImr

— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) November 2, 2025

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک آزاد، قابلِ عمل اور جغرافیائی طور پر مسلسل فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دے گا، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، اور جو 1967 سے پہلے والی سرحدوں کے مطابق ہو، جیسا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عرب امن منصوبے میں واضح کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی جارحیت غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی، آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے، پاکستان

پاکستان اس عزم کا اعادہ کرے گا کہ وہ فلسطینی عوام کے لیے امن، انصاف اور باوقار زندگی کی بحالی اور ان کے حقِ خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں پہلے بھی شریک تھا اور آئندہ بھی مستقل طور پر کردار ادا کرتا رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اجلاس استنبول اسحاق ڈار ترکیہ عرب اسلامک وزرائے خارجہ غزہ فلسطین نائب وزیراعظم وزیرخارجہ

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں آج مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟
  • کشمیر کی صورتِحال پر عالمی خاموشی خطرناک ہے: مشعال ملک
  • صوبوں کو جو دے چکے واپس نہیں مانگتے، آئینی ترمیم سے دستور مضبوط ہوگا: رانا ثنااللہ
  • حکومت 27ویں آئینی ترمیم لارہی ہے اور یہ ضرور آئے گی، نائب وزیراعظم
  • پاکستان قابل اعتماد عالمی شراکت دار کے طور پر آبھر : خواجہ آصف : بھارت سازشوں میں مصروف : عطاء تارڑ 
  • اسپیشل افراد کو بااختیار بنانا ہوگا ، بینائی سے محروم افراد کیلئے اسکینرزاسٹک تیار کرا رہے ہیں،طحہٰ احمدفاروقی
  • عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا، مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں مزید اضافہ
  • ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار آج ایک روزہ دورے پر ترکیہ جائیں گے
  • نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا دورہ کریں گے
  • عرب اسلامک وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت، نائب وزیراعظم کل استبول روانہ ہوں گے