Daily Mumtaz:
2025-08-07@09:14:57 GMT

لکی مروت،فائرنگ کے 2مختلف واقعات میں تین افرادجاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT

لکی مروت،فائرنگ کے 2مختلف واقعات میں تین افرادجاں بحق

لکی مروت (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے شہر لکی مروت میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

وانڈہ شاہ مدو میں فائرنگ سے دو نوجوان شاکر اللہ اور انشاء اللہ جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں افراد کو دفعہ 302 کے تحت مجرم قرار دیا گیا تھا۔

دوسرا واقعہ گنڈی خان خیل میں پیش آیا جہاں گولیوں سے چھلنی لاش ملی۔ لاش کی شناخت سعید الرحمان کے نام سے ہوئی جو کوٹکا سردار کا رہائشی تھا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر سرائے نورنگ اسپتال منتقل کردیا، اور معاملے کی تفتیش شروع کردی۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پشاور میں گاڑی پر فائرنگ سے انویسٹی گیشن انچارج سمیت تین افراد جاں بحق

پولیس کے مطابق کلاشنکوف اور پستول کی فائرنگ کے نتیجے میں انسپکٹر علی حسین سمیت تینوں افراد بدقسمتی سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں انویسٹی گیشن انچارج سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق پشاور میں ورسک روڈ پر نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں انچارج انویسٹیگیشن مچنی گیٹ سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کلاشنکوف اور پستول کی فائرنگ کے نتیجے میں انسپکٹر علی حسین سمیت تینوں افراد بدقسمتی سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی سجاد حسین، ڈی ایس پی ورسک سرکل ارباب نعیم حیدر اور ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ مدثر حیات پولیس نفری کے ہمراہ فوری جائے وقوعہ پر پہنچے اور نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کرلیے ہیں جبکہ ملوث ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نیٹی جیٹی پل کے قریب فائرنگ سے 2 افراد زخمی
  • کراچی: پہلوان گوٹھ میں فائرنگ سے 2 افراد کی ہلاکت کا مقدمہ درج
  • کراچی میں فائرنگ کے تین مختلف واقعات، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی
  • پشاور، کار پر فائرنگ سے پولیس چوکی انچارج سمیت 3 افراد جاں بحق
  • پشاور میں گاڑی پر فائرنگ سے انویسٹی گیشن انچارج سمیت تین افراد جاں بحق
  • کراچی: بیٹے کی فائرنگ سے باپ سمیت 2 افراد جاں بحق
  • شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے اندر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد زخمی
  • کراچی: پہلوان گوٹھ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی