اقوام متحدہ نے غزہ پر قبضے کا اسرائیلی منصوبہ مسترد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز

اقوام متحدہ نے غزہ پر قبضے کا اسرائیلی منصوبہ مسترد کردیا۔ فولکر ترک کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کی حکومت کو غزہ پر قبضے سے روکا جائے۔
اسرائیلی کابینہ نے نیتن یاہو کی غزہ پر قبضے کی تجویز کی منظوری دیدی، جس کے بعد غزہ کے شہریوں کو علاقہ خالی کرنے کا الٹی میٹم دیدیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ غزہ پر قبضے کا اسرائیلی منصوبہ مسترد کردیا، یو این ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق فولکر ترک کا رد عمل آگیا، انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو کی حکومت کو غزہ پر قبضے سے روکا جائے،
ان کا کہنا ہے کہ یہ پیشرفت بین الاقوامی قانون کے منافی ہے، اسرائیل قبضہ ختم کرکے فلسطینیوں کو حقِ خود ارادیت دے، نیا آپریشن شروع کرنے سے بے مقصد تباہی ہوگی اور ہزاروں جانیں ضائع ہوں گی۔
فولکر ترک نے مزید کہا کہ غزہ جنگ فوری ختم ہو، اسرائیل اور فلسطین دو آزاد ریاستوں کے طور پر رہیں۔
دوسری جانب غزہ پر قبضے کے اسرائیلی منصوبے پر برطانوی وزیراعظم کا ردعمل بھی سامنے آگیا، کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت کا غزہ میں جارحیت بڑھانے کا فیصلہ غلط ہے، ہم اسرائیل پر زور دیتے ہیں کہ وہ فوراً فیصلے پر نظرِ ثانی کرے۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے نہ تنازع حل ہوگا نہ قیدی رہا ہونگے، اسرائیلی پلان صرف مزید خونریزی کا باعث بنے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجبری گمشدگیوں سے متعلق کمیشن کی تشکیلِ نو، جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین چیئرمین تعینات اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے غزہ شہر پر قبضے کی منظوری دے دی، مزید خونریزی کا خدشہ امریکی حکومت کی نام نہاد ’’مساوی  محصولات ‘‘کی پالیسی خود امریکہ کےلئے نقصان دہ ہے، رپورٹ قیام امن کیلئے مشرق وسطی کے تمام ممالک ابراہم معاہدے میں شامل ہوں، ٹرمپ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی گہری کھائی میں جاگری، 3اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی حماس غزہ میں ہزاروں ملازمین کو تنخواہیں کیسے فراہم کرتی ہے؟ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر اتفاق TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: غزہ پر قبضے کا اسرائیلی منصوبہ مسترد کردیا اقوام متحدہ

پڑھیں:

24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

علامتی فوٹو

حکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلی

علم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔

اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • نام نہاد جنگ بندی بے اثر، غزہ میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: انتونیو گوتریس
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم