یورپی فٹبال ایسوسی ایشن (یوئیفا) کی جانب سے فلسطینی فٹبالر سلیمان العبید کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی پوسٹ پر  لیورپول کے اسٹار فٹبالر محمد صلاح کا سوال سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

یوئیفا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر سلیمان العبید کو "فلسطینی پیلے" قرار دیتے ہوئے لکھا کہ "الوداع سلیمان العبید" تاہم یہ پوسٹ اس وقت عالمی توجہ کا مرکز بنی جب اسٹار فٹبالر محمد صلاح نے یوئیفا سے سوال کیا کہ آپ بتاسکتے ہیں کہ یہ کیسے، کہاں اور کیوں جاں بحق ہوئے؟۔

Can you tell us how he died, where, and why? https://t.

co/W7HCyVVtBE

— Mohamed Salah (@MoSalah) August 9, 2025

محمد صلاح کے سوال کے بعد یہ معاملہ تیزی سے وائرل ہوا اور دنیا بھر سے شائقین نے اسرائیلی مظالم پر تنقید کی مگر یوئیفا نے صلاح کے سوال کا کوئی جواب نہ دیا۔

اسی دوران ایک مداح نے ایکس کے اے آئی اسسٹنٹ "گروک" سے سلیمان کی موت کی تفصیل پوچھی تو اس نے انکشاف کیا کہ 41 سالہ سلیمان العبید 6 اگست 2025 کو جنوبی غزہ میں امداد کے انتظار کے دوران شہید ہوئے۔

@grok , how did he die ?

— M (@here4theFPL) August 9, 2025

گروک کے مطابق  فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے شہریوں کو نشانہ بنانے کی بزدلانہ کارروائی میں انہیں قتل کیا۔ اسرائیلی فوج نے اس واقعے پر کوئی وضاحت نہیں دی اور ہمیشہ کی طرح اپنے وحشیانہ انسانیت سوز جرائم کو چھپانے کے لیے بہانے بناتی رہی۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ محمد صلاح نے فلسطینی عوام کے حق میں آواز بلند کی ہو۔ اس سے قبل بھی وہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی اور بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کو روکنے کے لیے عالمی رہنماؤں سے اپیل کر چکے ہیں۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سلیمان العبید محمد صلاح

پڑھیں:

مسلم فٹبالر عثمان ڈیمبیلے نے فٹبال کا سب سے بڑا اعزاز جیت کر تاریخ رقم کردی

فرانس کے عثمان ڈیمبیلے بیلن ڈی اور جیتنے والے پہلے سیاہ فام مسلمان فٹبالر بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کلب کے اسٹار فٹبالر عثمان ڈیمبیلے نے فٹبال کی دنیا کا سب سے بڑا انفرادی اعزاز بیلن ڈی اور جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی۔

یہ ایوارڈ انہیں گزشتہ سیزن میں کلب کی شاندار کارکردگی اور چیمپئنز لیگ کی فتح میں مرکزی کردار ادا کرنے پر دیا گیا۔

ڈیمبیلے نے بارسلونا کے لامین یامال کو شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

دوسری جانب اسپین کی مڈفیلڈر بونماتی خواتین فٹبال میں تاریخ رقم کرتے ہوئے بیلن ڈی اور جیتنے کی ہیٹ ٹرک کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔

وہ مجموعی طور بیلن ڈی اور ایوارڈز کی ہیٹ ٹرک کرنے والی تیسری کھلاڑی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ، مزید 59 فلسطینی شہید، یورپی ممالک کا طبی راہداری کھولنے کا مطالبہ
  • غزہ پر قابض اسرائیل کے تازہ حملوں میں 38 فلسطینی شہید، 190 زخمی
  • مسلم فٹبالر عثمان ڈیمبیلے نے فٹبال کا سب سے بڑا اعزاز جیت کر تاریخ رقم کردی
  • غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری، مزید 61 فلسطینی شہید ہوگئے
  • گول کے بعد ’چائے‘ کا اشارہ، حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کے بعد محمد عبداللہ کی ویڈیو وائرل
  • اسرائیلی جارحیت میں شدت ،غزہ میں فوجی دستے داخل،تازہ کارروائیوں میں 75 فلسطینی شہید
  • غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت کا سلسلہ نہ تھم سکا، 24 گھنٹوں میں مزید 75 فلسطینی شہید
  • غزہ میں وحشیانہ اسرائیلی بمباری، ایک ہی خاندان کے 25 افراد شہید
  • غزہ پر قیامت: اسرائیلی فوج کے حملوں میں شدت( 91 فلسطینی شہید)
  • غزہ شہر کے صابرہ محلے میں وحشیانہ اسرائیلی بمباری، ایک ہی خاندان کے 25 افراد شہید