پی ٹی آئی پنجاب میڈیا سیل کے سربراہ شایان بشیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے میڈیا سیل کے سربراہ شایان بشیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب، عالیہ حمزہ کی جانب سے اس فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ شایان بشیر نے غیر ذمہ دارانہ بیانات دیے، جس کے باعث پارٹی کے تشخص اور مقاصد کو سنگین نقصان پہنچا۔ اس تناظر میں، عالیہ حمزہ کے حکم پر انہیں پی ٹی آئی پنجاب میڈیا سیل کے سربراہ کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں تمام پی ٹی آئی کے عہدیداروں اور شعبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس فیصلے پر عمل کریں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سندھ ہائیکورٹ کا کنٹریکٹ پر بھرتی ہیڈ ماسٹرز کو موجودہ عہدے پر برقرار رکھنے کا حکم
—فائل فوٹوسندھ ہائی کورٹ نے محکمہ تعلیم میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہیڈ ماسٹرز کو موجودہ عہدے پر برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔
محکمہ تعلیم میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہیڈ ماسٹرز کو مستقل کرنے کے کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔
عدالت نے 3 ماہ میں درخواست گزاروں کے کیسز سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) کو بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایس پی ایس سی درخواست گزاروں کی قابلیت اور قوانین کے مطابق جائزہ لے۔
دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ایس پی ایس سی نے درخواست گزاروں کے کیسز لینے سے انکار کیا ہے۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 937 میں سے 866 امیدواروں کی سروس فائلز ایس پی ایس سی کو بھیجی ہیں، درخواست گزار ازخود عہدہ یا نوکری چھوڑ چکے ہیں۔
سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ سروس قوانین میں کنٹریکٹ ملازمت کی قانونی حیثیت نہیں ہے، کنٹریکٹ پر ملازمین کی بھرتی پر اعلیٰ عدالتوں نے بھی تنقید کی ہے، گریڈ 1 سے 15 کے ملازمین کی بھرتی کے لیے شفاف مسابقتی نظام ہونا چاہیے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ صوبے میں گریڈ 17 کے ہیڈ ماسٹرز کی بھرتیاں کنٹریکٹ پر ہونا حیران کن ہے، ہیڈ ماسٹرز کی پوسٹ پر بھرتیاں مسابقتی امتحان یا ترقی کی بنیاد پر ہونی چاہیے تھیں، ایس پی ایس سی کی موجودگی میں کنٹریکٹ پر بھرتیاں ناقابل فہم ہیں۔