جنوبی وزیرستان، سپنکئی رغزئی میں محسود اور برکی قبائل کے عمائدین کا گرینڈ جرگہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
قبائلی عمائدین نے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون اور شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کو دہرایا۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان (اپر) کے شہر سپنکئی رغزئی میں محسود اور برکی قبائل کے عمائدین کا ایک تاریخی اور اہم جرگہ منعقد ہوا، جس میں انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساوتھ) نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ قبائلی عمائدین نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخواہ (ساوتھ) کی دیر پا امن کیلئے قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ قبائلی عمائدین نے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون اور شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کو دہرایا۔ مہمان خصوصی نے فتنہ الخوارج کے خلاف جنگ میں قبائلی عوام کی بے پناہ قربانیوں کو سراہا۔ آئی جی ایف سی خیبر پختونخوا (ساوتھ) نے نوجوان نسل کو ملک دشمن عناصر کے منفی پروپیگنڈے سے دور رکھنے اور قبائلی عمائدین کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے مقامی افراد کی خدمات کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی، اُن کے جذبے، محنت اور مثبت کردار کو علاقے کے لیے قابلِ تقلید قرار دیا۔ اس موقع پر آئی جی ایف سی نے محسود اقوام کو یقین دلایا کہ ان کا دیرینہ مطالبہ، گُربز تا منگروتائی روڈ، پر جلد کام کا آغاز کیا جائے گا۔ قبائلی عمائدین نے مختلف ترقیاتی منصوبوں سمیت بچیوں کی تعلیم کے فروغ کیلئے پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساوتھ) کی کاوشوں کو سراہا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: قبائلی عمائدین نے
پڑھیں:
پنجاب یونیورسٹی، سٹوڈنٹس کا آج "طلبہ جرگہ" منعقد کرنے کا اعلان
اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب کے ناظم احسن فرید نے کہا کہ انتظامیہ کے غیر سنجیدہ اور جابرانہ رویے کی وجہ سے طلبہ کے مسائل مزید پیچیدہ ہو رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر انتظامیہ نے اپنا رویہ نہ بدلا تو طلبہ کی جدوجہد مزید طول پکڑے گی اور پیدا ہونیوالے مسائل کی تمام تر ذمہ داری یونیورسٹی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات نے یونیورسٹی کے حالیہ مسائل کے پیش نظر آج "طلبہ جرگہ" منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے جائز مسائل اور حقوق کے حل کیلئے پُرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔ دوسری جانب لاہور پولیس کی بھاری نفری یونیورسٹی کے اندر موجود ہے، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ جامعہ میں طلبہ کو اپنی آواز بلند کرنے کا بھی حق نہیں دیا جا رہا۔
اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب کے ناظم احسن فرید نے کہا کہ انتظامیہ کے غیر سنجیدہ اور جابرانہ رویے کی وجہ سے طلبہ کے مسائل مزید پیچیدہ ہو رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر انتظامیہ نے اپنا رویہ نہ بدلا تو طلبہ کی جدوجہد مزید طول پکڑے گی اور پیدا ہونیوالے مسائل کی تمام تر ذمہ داری یونیورسٹی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ اسلامی جمعیت طلبہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ طلبہ کے حقوق کی جدوجہد میں ہر محاذ پر ڈٹ کر کھڑے رہیں گے اور کسی بھی دباؤ کے آگے سر نہیں جھکائیں گے۔