معرکہ حق سے سرشار قوم 79واں یوم آزادی تاریخی انداز میں منائے گی، مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
جشن آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے اپنے بیان میں سینیئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جشن آزادی کی تقاریب کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، 14 اگست کو وزیر اعلیٰ پنجاب معرکہ حق پارک اور میوزیم کی نقاب کشائی کریں گی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں ڈویژن، ضلع اور تحصیل کی سطح پر 79ویں یوم آزادی کی تیاریاں قومی جوش و جذبے سے جاری ہیں۔ جشن آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے اپنے بیان میں صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جشن آزادی کی تقاریب کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، 14 اگست کو وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف معرکہ حق پارک اور میوزیم کی نقاب کشائی کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جشن آزادی مثالی انداز میں منانے کی ہدایت کی ہے، معرکہ حق کی فتح کے جذبے سے سرشار قوم 79واں یوم آزادی بھی تاریخی انداز میں منائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اضلاع کے درمیان جشن آزادی پر خوبصورت چراغاں کرنے کا مقابلہ جاری ہے، آزادی فلوٹس کا بھی مقابلہ ہوگا، سب سے خوبصورت فلوٹ سجانے اور بہترین چراغاں پر انعام دینگے، سب سے زیادہ خوبصورتی سے سجائے گئے بازار کو بھی انعام ملے گا۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ تحفظ آزادی کے احساس نے حصول آزادی کے جشن کو دوبالا کر دیا ہے، نوجوان اور بچوں کا جوش و جذبہ قابل تحسین ہے، تعلیمی ادارے اور شہری تنظیموں کی جشن آزادی سے متعلق سرگرمیوں کو مکمل سہولیات فراہم کر رہے ہیں، ضلعی انتظامیہ اور تمام ادارے 14 اگست کی تیاریوں میں اشتراک عمل سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب جشن آزادی کی معرکہ حق
پڑھیں:
معرکہ حق: حصولِ آزادی سے تحفظِ آزادی تک کا سنہری سفر
یوم آزادی کے پرمسرت موقع پر پاکستان کی مسلح افواج ایک بار پھر ملک کی حفاظت اور بقاء کے لیے اپنے عزم و حوصلے کو تازہ کر رہی ہیں۔ یہ معرکہ حق ہے، جو ہمارے بہادر سپاہیوں، فضائیہ، بحریہ اور رینجرز کے جذبے، قربانی اور غیرمتزلزل عزم کی داستان ہے۔
پاک فوج کہتی ہے کہ ہماری سانس، خون، جذبہ اور جنون سب تیری حفاظت کے نام ہے۔ یہ وردی صرف لباس نہیں، بلکہ ہمارے عشق کی پہچان ہے۔
پاک فضائیہ کے جوان فخر سے کہتے ہیں کہ ہماری ہر پرواز اور ہر اڑان پاکستان کے وقار و سربلندی کے لیے ہے۔ پاک بحریہ کا حوصلہ ہے کہ ہم ہر لہر کے سامنے حفاظتی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔
مزید پڑھیں: ’جان سے پیارا پاکستان‘ یومِ آزادی پر معرکہ حق کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا ملی نغمہ جاری
پاک رینجرز کا عزم ہے کہ پہاڑ ہو یا میدان، طوفان ہو یا کٹھن راہ، وطن کی حفاظت ہمارا ایمان ہے۔ ہم ہر لمحہ وطن کے امن کے لیے تیار ہیں۔
معرکہ حق وہ معرکہ ہے جس میں حق کی جیت ہوئی، اور جس کا فخر آج ہر پاکستانی کے سینے میں ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم اس معرکے کا حصہ ہیں۔ یوم آزادی کے اس مقدس دن پر، مسلح افواج پاکستان ایک بار پھر ملک کی حفاظت کرنے اور امن قائم رکھنے کے لیے اپنا تجدیدِ عہد کرتی ہیں۔
پاکستان زندہ باد، ہم سب کا عزم ہے، ہمارا پاکستان سلامت رہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک بحریہ پاک فضائیہ پاک فوج معرکہ حق یومِ آزادی