مریخ پر ناسا کی خلائی گاڑی نے عجیب ساخت کا پتھر دریافت کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
ناسا کے سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ مریخ پر موجود ان کی خلائی گاڑی (روور) نے ایک ایسا پتھر دریافت کیا ہے جس کی ساخت بالکل سمندری مرجان (coral) جیسی دکھائی دیتی ہے۔
یہ پتھر ممکنہ طور پر قدیم پانی کی موجودگی یا معدنی عمل کا نتیجہ ہو سکتا ہے کیونکہ مریخ پر قدیم زمانوں میں پانی کی موجودگی کے شواہد پہلے بھی مل چکے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اس طرح کی ساخت عام طور پر معدنی جمع شدگی یا جیولوجیکل کرسٹل گروتھ سے بنتی ہے۔
اگر یہ واقعی پانی سے بننے والے معدنیات پر مشتمل ہے تو یہ مریخ پر ماضی میں مائیکروبیل لائف کے لیے سازگار ماحول کا اشارہ ہو سکتا ہے۔ اس کی درست نوعیت جانچنے کے لیے کیمیائی تجزیہ اور مائیکروسکوپک امیجنگ کی جارہی ہے۔
یہ دریافت مریخ پر ممکنہ حیاتیاتی آثار کی تلاش میں ایک اور دلچسپ قدم سمجھا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس 12اگست کو طلب کرلیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ کا اجلاس 12اگست کو طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54کے تحت طلب کیا،سینیٹ اجلاس منگل کی سہ پہر 4بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔
مزید :