ملک بھر میں 1036 ارب روپے سے 18 نئے ڈیمز کی تعمیر جاری؛ 77 ڈیمز مزید بنانے کا منصوبہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک : قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر آبی وسائل نے ملک بھر میں نئے ڈیمز کی تعمیر سے متعلق تفصیلات پیش کردیں۔
وفاقی وزیر آبی وسائل معین وٹو نے بتایاکہ18 نئے زیرتعمیر ڈیمز پرکل 1036 ارب روپے کے اخراجات آئیں گے اور 18 نئے بڑے ڈیموں کی تعمیر کے اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔
انہوں نے بتایاکہ تعمیر کے بعد 18 نئے ڈیم 8231984 ایکڑ فٹ کی اسٹوریج کی صلاحیت پیدا کریں گے اور نئے ڈیمزکی تعمیر کے بعد 346447 ایکڑ زمین قابل کاشت ہو گی، دیامر بھاشا ڈیم میں 64 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہوگی۔
جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟
وفاقی وزیر آبی وسائل کا کہناتھاکہ اس وقت صوبائی حکومتیں 77 ڈیمز کے منصوبوں پر کام کررہی ہیں، صوبائی حکومتوں کے 77 ڈیمز کی تعمیر پر کل 89.
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ڈیمز کی تعمیر نئے ڈیمز
پڑھیں:
قومی شاہراہ پر کار سے لاکھوں روپے مالیت کی 52 کلو چرس برآمد
کراچی:محکمہ نارکوٹکس کنٹرول روہڑی سرکل نے قومی شاہراہ پر دوران تلاشی کار سے لاکھوں روپے مالیت کی 52 کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔
کارروائی کے دوران دو ملزمان عبید اللہ ولد محمد خان پٹھان اور محمد پرویز ولد داؤد شاہ پٹھان کو گرفتار کرلیا گیا، محکمہ نارکوٹکس نے منشیات اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی کار نمبر BEV-440 اور منشیات ضبط کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
صوبائی وزیر ایکسائز سندھ مکیش کمار چاولہ اور ڈی جی نارکوٹکس کنٹرول سندھ اورنگزیب پنہور نے چھاپہ مار ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف روہڑی سرکل کی مسلسل کارروائیاں اچھی کارکردگی ہے، سندھ کے تمام سرحدی راستوں پر مزید سخت نگرانی کی جائے، خفیہ معلومات کے نیٹ ورک کو بھی مزید فعال کیا جائے۔