سبز چین نے انسانی ترقی کے اہم سوال کا جواب دیا ہے، سی جی ٹی این سروے
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر کے 48 ممالک میں کئے گئے تازہ سروے میں 24 ہزار 515 عالمی جواب دہندگان نے ماحولیاتی حکمرانی اور سبز تبدیلی میں چین کی کامیابیوں اور خدمات کی تعریف کی ہے۔ سروے میں، 71.8فیصد جواب دہندگان نے اعلی معیار کی معاشی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینے میں چین کے کردار کو سراہا۔ 59.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جواب دہندگان نے
پڑھیں:
پاکستان میں کاروباری اعتماد میں مسلسل اضافہ
پاکستان میں کاروباری اعتماد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جب کہ حکومتی تعاون سے ملکی ترقی اور معاشی استحکام کے لیے ایس آئی ایف سی کی کاوشیں ثمر آور ہو رہی ہیں۔
پاکستان کی معاشی بحالی اور پر اعتماد کاروباری ماحول سے متعلق گیلپ سروے کی رپورٹ جاری کردی گئی، جس کے مطابق چار سال بعد پاکستان تاریخ کی تیز ترین رفتار سے مستحکم معاشی بحالی کی جانب گامزن ہے۔
گیلپ سروے کے مطابق 61 فیصد افراد نے کاروباری کارکردگی کو “اچھی” یا “انتہائی اچھی” قرار دیا، مستقبل میں بھی کاروباری حالات بہتر ہونے کی توقع، 61 فیصد نے ترقی کی پیش گوئی برقرار رکھی، پچھلی سہ ماہی کی نسبت رشوت کی شکایات 34 فیصد سے گھٹ کر 15 فیصد پر آگئیں۔
گیلپ سروے میں کہا گیا کہ معاشی انتظامات کی منظوری تقریباً دوگنی، 46 فیصد نے موجودہ حکومت کو پچھلی سے بہتر قرار دیا، توانائی کی صورتحال گزشتہ برسوں سے بہتر، 2023 اور 2024 کے مقابلے میں لوڈشیڈنگ میں خاطرخواہ کمی ریکارڈ کی گئی، بلاشبہ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے حکومت کی معاشی استحکام کی کوششیں قابل ستائش قرار دی گئی ہیں۔