عراقی مزاحمتی تحریک النجباء کے سیکرٹری جنرل نے ملکی خودمختاری میں امریکہ، برطانیہ و غاصب صیہونی رژیم کی کسی بھی قسم کی مداخلت کی شدید مخالفت پر زور دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ عراقی مزاحمت، ملک عزیز پر کسی بھی حملے کا سخت جواب دینے کو تیار ہے اسلام ٹائمز۔ عراقی مزاحمتی تحریک النجباء کے سیکرٹری جنرل شیخ اکرم الکعبی نے اعلان کیا ہے کہ ہم اپنی ملکی خودمختاری اور اپنے ملکی فیصلوں کی آزادی میں امریکہ، برطانیہ و غاصب اسرائیلی رژیم کی کسی بھی قسم کی مداخلت کی شدید مخالفت کرتے ہیں۔ شیخ اکرم الکعبی نے تاکید کی کہ حشد الشعبی کے قانون کی منظوری میں تاخیر پر ہم حیران ہیں کیونکہ حشد الشعبی عراقی عوام کی نمائندہ اور ان کی حقیقی پیروکار ہے کہ جس نے ملک عزیز کو، داعش کی مسلسل تشکیل پر مبنی امریکی سازش سے بچایا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ سننے کو مل رہا ہے کہ عراق کے خلاف بزدلانہ حملہ کیا جا سکتا ہے، تاہم عالمی شیطانی مثلث کو جان لینا چاہیئے کہ عراقی مزاحمت مکمل طور پر تیار ہے اور کسی بھی جارحیت کا ان کے اہم مفادات اور شیطانی مثلث کی فوجوں کے خلاف سخت و وسیع جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ حشد الشعبی کے خلاف کھڑے ہونے کا مطلب عراق کے عظیم عوام، اس کی حاکمیت، خودمختاری اور آزادی کے خلاف کھڑا ہونا ہے!

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کسی بھی کے خلاف

پڑھیں:

کشمیریوں کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک روا رکھا جا رہا ہے، محبوبہ مفتی

ضلع اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو بھارت مخالف قرار دیکر سرکاری ملازمتوں سے برطرف کیا جا رہا ہے۔ یہاں تک کہ کشمیریوں کے مکانات کو بھی بھارت مخالف قرار دیکر ضبط کیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارتی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے ضلع اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو بھارت مخالف قرار دیکر سرکاری ملازمتوں سے برطرف کیا جا رہا ہے۔ یہاں تک کہ کشمیریوں کے مکانات کو بھی بھارت مخالف قرار دیکر ضبط یا پھر دھماکہ خیز مواد کے ذریعے اڑا دیا جاتا ہے۔ 2004ء میں بابائے حریت سید علی گیلانی کی طرف سے قائم کی گئی تنظیم تحریک حریت کشمیر کے دفتر کی ضبطگی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کا انتقال ہو گیا ہے تاہم ان کی بیوہ وہاں مقیم ہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی قابض انتظامیہ نے بدھ کو کالے قانون یو اے پی اے کے تحت حیدر پورہ سرینگر میں سید علی گیلانی کی رہائش گاہ کی تین منزلہ عمارت جو تحریک حریت کا ہیڈکوارٹر بھی تھا کی ضبطگی کے احکامات جاری کئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کے معاملات میں مداخلت، پی پی آئینی اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے، عظمیٰ بخاری
  • پیپلز پارٹی پنجاب کے معاملات میں مداخلت کرکے آئینی اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے، عظمیٰ بخاری
  • پنجاب کے معاملات میں مداخلت، پی پی آئینی اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے‘ عظمیٰ بخاری
  • ریاست مخالف بیانات، فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں 4 دن کی توسیع
  • ریاست مخالف ٹوئٹ، صوبائی وزیر کی نامناسب تصویر اپلوڈ کا کیس: فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
  • کشمیریوں کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک روا رکھا جا رہا ہے، محبوبہ مفتی
  • ماضی کی غلطیاں، آزاد سوچ کی ضرورت اور فکری خودمختاری
  • مراکش ، نوجوانوں کے حکومت مخالف مظاہرے، جھڑ پوں میں 300 افراد زخمی
  • حشد الشعبی فورسز نے شامی سرحد پر داعش کے تین ٹھکانے تباہ کر دیئے
  • پیرس سمیت پورے فرانس میں حکومت مخالف مظاہرے، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے