انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں، امریکی رپورٹ نے مودی سرکار کا کچا چٹھا کھول دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں، امریکی رپورٹ نے مودی سرکار کا کچا چٹھا کھول دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز
واشنگٹن (سب نیوز)امریکی وزارت خارجہ کی دنیا بھر میں انسانی حقوق سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کردی گئی جس میں مودی سرکار کو آئینہ دکھایا گیا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق نئی سالانہ رپورٹ کے مطابق بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر یا تو ناکافی یا شاذ و نادر ہی اقدامات کیے جاتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی مودی سرکار نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث اہلکاروں کے خلاف برائے نام کارروائی کی۔امریکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر اور پرتشدد واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
رپورٹ میں بھارت کے بدنام زمانہ شہریت ترمیمی قانون کے اقلیتوں کے خلاف استعمال ہونے کے شواہد بھی پیش کیے گئے۔ اس قانون کو اقوامِ متحدہ بھی امتیازی قرار دے چکی ہے۔امریکی رپورٹ میں بھارت کے تبدیلی مذہب پر سزا کے قوانین کو مذہبی آزادی کے خلاف قرار دیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا۔
رپورٹ میں بھارتی لوک سبھا کے ذریعے 2019 میں کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور اس کے بعد مسلمانوں ہر عرصہ حیات کو تنگ کرنے کے واقعات کو رپورٹ کیا گیا۔امریکی رپورٹ میں بھارتی حکومت کی جانب سے مسلمانوں کی جائیدادوں کے انہدام پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔بھارتی حکومت نے روایتی ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی رپورٹ میں عائد کیے گئے ان الزامات کو مسترد کردیا۔بھارتی حکام نے دعوی کیا کہ اس کی اسکیمیں جیسے فوڈ سبسڈی اور بجلی رسانی، تمام شہریوں کے لیے یکساں ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعدالتی فیسوں میں اضافے پر سپریم کورٹ اور بار آمنے سامنے عدالتی فیسوں میں اضافے پر سپریم کورٹ اور بار آمنے سامنے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد صدر آصف زرداری کو سعودی قیادت کا خط، 78 ویں یوم آزادی کی مبارکباد چیئرمین سی ڈی اے کا پاکستان سویٹ ہوم کا دورہ،بچوں کے ہمراہ 78ویں یوم آزادی کا کیک کاٹا اسرائیل کی نئی چال، فلسطینی ریاست کے قیام کو ہمیشہ کیلئے دفن کرنے کا منصوبہ،مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی بستی کی منظوری بد قسمتی سے آج ایوانوں میں چند افراد کا راج ہے، خالد مقبول صدیقیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: انسانی حقوق کی سنگین خلاف امریکی رپورٹ مودی سرکار
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورۂ امریکا پر وائٹ ہاؤس میں پذیرائی، بھارت ناخوش ، فنانشل ٹائمز
برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حالیہ دورۂ امریکا پر تفصیلی رپورٹ جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان کی وائٹ ہاؤس میں گرم جوش پذیرائی سے بھارت میں شدید ناراضی پائی جاتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے ایران-اسرائیل تنازع کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا۔ یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان غیر متوقع اسٹریٹجک پیش رفت کا باعث بنی، اور امریکا اب فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خطے میں ایک اسٹریٹجک ثالث کے طور پر دیکھ رہا ہے۔
عاصم منیر نے دورہ کے دوران فلوریڈا میں جنرل مائیکل کوریلا کی ریٹائرمنٹ تقریب میں بھی شرکت کی، جہاں ان کا خصوصی استقبال کیا گیا۔
توانائی، معدنیات اور کرپٹو میں تعاون
فنانشل ٹائمز کے مطابق، امریکی صدر نے پاکستان کے تیل کے ذخائر کی ترقی میں تعاون کا وعدہ کیا، جبکہ پاکستان نے امریکا کو توانائی، معدنیات اور کرپٹو کرنسی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیش کیے۔
پاکستان نے امریکی کمپنی ورلڈ لبرٹی فنانشل کے ساتھ کرپٹو ٹوکنز کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے، اور اس حوالے سے کرپٹو اور بلاک چین کے وزیر، بلال بن ثاقب نے واشنگٹن میں اہم تجارتی مذاکرات میں شرکت کی۔
بھارت میں ناراضی، تجارتی پالیسی میں فرق
فنانشل ٹائمز نے انکشاف کیا کہ پاکستان کو امریکا کی جانب سے 19 فیصد تجارتی ٹیکس** کا سامنا ہے جبکہ بھارت پر 50 فیصد سخت تجارتی شرحیں عائد کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، مودی اور ٹرمپ کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں، جبکہ پاکستان نے امریکی صدر کو خطے میں **جنگ بندی کے سہولت کار کے طور پر پیش کیا ہے۔
پاکستان کا فعال کردار
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان نے بیک وقت امریکا، چین، ایران، خلیجی ممالک اور روس کے ساتھ تعلقات برقرار رکھے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، پاکستان نے داعش کے ایک اعلیٰ دہشت گرد کی گرفتاری میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ ایشیا پیسیفک فاؤنڈیشن** کے سینئر فیلو مائیکل کوگل مین کے مطابق، “امریکا اور پاکستان کے تعلقات میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ حیران کن اور غیر روایتی ہے۔
Post Views: 7