آزاد کشمیر کے سرحدی علاقے میں رہائشی عوام نے ایک چیتا پکڑ لیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقامی افراد نے چیتے کے گلے میں رسی ڈال کر اُسے دم سے پکڑا ہوا ہے اور سڑک پر گھسیٹ رہے ہیں۔ ایک شخص مذاقاً کہتا ہے ’اس سے پوچھو کتنی بکریاں کھا گیا ہے؟ حساب دے بکریوں کا‘۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان: برفانی چیتے اور انسان کی لازوال دوستی کی سچی داستان

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے مقامی افراد کے اس رویے پر شدید تنقید کی ہے۔ ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کوئی درست طریقہ نہیں کہ اگر کسی بے زبان جانور نے بکری کھا لی ہے تو اسے بازار میں گھمانا یا زنجیر سے باندھ دینا شروع کر دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اللہ کی مخلوق کے ساتھ ظلم ہے، اور ظلم چاہے انسان پر ہو یا جانور پر، ناپسندیدہ ہے۔ ہمیں چاہیے کہ انصاف اور رحم سے کام لیں۔

“میرے عزیز کشمیری بھائیو! یہ کوئی درست طریقہ نہیں کہ اگر کسی بے زبان جانور نے بکری کھا لی ہے تو اسے بازار میں گھمانا یا زنجیر سے باندھ دینا شروع کر دیں۔ یہ اللہ کی مخلوق کے ساتھ ظلم ہے، اور ظلم چاہے انسان پر ہو یا جانور پر، ناپسندیدہ ہے۔ ہمیں چاہیے کہ انصاف اور رحم سے کام لے۔???????? pic.

twitter.com/yeRaw6J3By

— Azad Jammu Khashmir Tourism (@JKTourismPAK) August 15, 2025

سبین ملک لکھتی ہیں کے بے زبان جانور کے ساتھ یہ سلوک کوئی مومن نہی کر سکتا۔

بے زبان جانور کے ساتھ یہ سلوک کوئ مومن نہیں کرسکتا

— Sabeen Malik سبین ملک (@MalikAw87471444) August 15, 2025

ایک صارف نے کہا کہ شہریوں کو وائلڈ لائف محکمے کو کال کر کے چیتے کو ان کے حوالے کر دینا چاہیے تھا۔

ان کو وائلڈ لائف محکمے کو کال کر کے اس کو ان کے حوالے کر دینا چاہیے تھا۔۔۔۔

— zilla aqsa (@ZillaAqsa) August 15, 2025

نوید ستی نے کہا کہ افسوس ہے کہ عوام اسے کیوں تنگ کر رہی ہے؟ اگر وہ حملہ کر دے تو کیا ہوگا؟ ایسی صورتِ حال میں محکمہ جنگلات کو فوراً پہنچنا چاہیے۔

کے پی کے، ضلع ایبٹ اباد، آزاد کشمیر باڈر کے قریب اچانک ایک چیتا آبادی کی طرف عوام کے ہاتھوں پکڑا گیا !
لیکن افوس کہ عوام کیسے اس کو تنگ کررہی؟ اگر وہ حملہ کر دے تو پھر ؟
محکمہ جنگلات تو فوری پہنچنا چاہئے ایسی صورت حال میں ۔۔@World_Wildlife @FIA_Agency @EnvAgency @rinasaeed… pic.twitter.com/qpKDElYTC7

— Naveed Satti (@Naveedsatti555) August 13, 2025

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آزاد کشمیر میں چیتا چیتا محمکہ وائلڈ لائف

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آزاد کشمیر میں چیتا چیتا محمکہ وائلڈ لائف کے ساتھ

پڑھیں:

عالمی صمود فلوٹیلا سے گرفتار پاکستانیوں کی رہائی کیلئے اقدامات شروع

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں کی رہائی اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے خطے میں بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر اقدامات کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی جانب سے سینیٹر مشتاق سمیت دیگر پاکستانی شہریوں کی عالمی صمود فلوٹیلا سے گرفتاری، پاکستان نے رہائی سے متعلق اقدامات شروع کردیئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں کی رہائی اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے خطے میں بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر اقدامات کر رہے ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا اس لئے دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اپنے شہریوں کی حفاظت کے لئے اتحادی ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے، پاکستان اپنے شہریوں کی جلد اور محفوظ واپسی کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 16 کروڑ سال پرانی مخلوق: اسکاٹ لینڈ میں سانپ اور چھپکلی کے ملاپ جیسا قدیم جانور دریافت
  • اہل عراق کا اپنے محسن شہید سید حسن نصر اللہ سے تجدید عہد
  • الہان عمر کی پاکستانی اسکارف پہنے ویڈیو وائرل
  • کھیل میں سیاست، بھارت کے اس عمل سے قبل دونوں ممالک کے کھلاڑی کیسے ملتے تھے، خوبصورت ویڈیو وائرل
  • رجب بٹ پر ’ہم جنس پرستی‘ کا الزام، ویڈیو ثبوت پیش کرنے کی دھمکی
  • خطبہٴ نکاح کا پیغام
  • عالمی صمود فلوٹیلا سے گرفتار پاکستانیوں کی رہائی کیلئے اقدامات شروع
  • پاکستان کی گلوبل صمود فلوٹیلا کی اسرائیل کے ہاتھوں روک تھام کی شدید مذمت
  • ہانیہ عامر بنگلادیش کے معروف یوٹیوبر کے گھر پہنچ گئیں؛ خصوصی دعوت کی ویڈیو وائرل
  • مداح نے عالیہ بھٹ کا بازو پکڑ لیا؛ تصویر بنوانے کی ضد؛ ویڈیو وائرل