یوم پاکستان کی مناسبت سے کے کے پروڈکشن کی جانب سے سعودی عرب کے شہر ریاض میں "ہمارا پاکستان " کی تقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست 2025ء)یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں "ہمارا پاکستان GST "کے عنوان سے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،اس تقریب کی میزبانی کے کے پروڈکشن نے کی، جبکہ مہمان خصوصی طور السمو الأمير عبدالعزيز بن متعب بن ثنيان بن محمد آل سعود اور سفیر پاکستان احمد فاروق تھے، اس میں خاص کر ABL کمپنی کے CEO نعمان خان نے بھرپور تعاون کیا اور شرکت کی ۔
اس کے ساتھ ساتھ اس پروگرام میں خاص مہمانوں میں GST گروپ وف کمپنیز کے چیئرمین انجنیئر آصف محمود اور انکی ٹیم نے تعاون اور شرکت کی ۔تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض معروف ہوسٹ صوبیہ نوید اور فریضہ ، ساحل علی نے کمال مہارت سے سرانجام دیے، اور تقریب کے شرکاء کو تقریب سے جوڑے رکھا، معزز مہمانوں کا استقبالیہ چیئرمین کے کے پروڈکشن خرم خان نے کیا،تقریب میں کمیونٹی کی ممتاز سماجی، سیاسی اور کاروباری شخصیات کے ساتھ ساتھ ہرمکتبہ فکر کے افراد نے بھی بھرپور شرکت کی،مکہ المکرمہ کے معروف بزنس مین حاجی عثمان عبدالحمید، ابو شداد، گل خان اور جدہ سے چیئرمین یونائیڈ میڈیا فورم جہانگیر خان، صدر پاکستان اوورسیز میڈیا فورم شعیب الطاف ، دمام سے سارا خان ، سنگر ارمان خان ، معروف بزنس مین تیمور خان ، میڈیا ایکٹوسٹ خالد حسن ، معروف کاروباری شخصیت منشا طاہر اور انکی ٹیم ، دبئی سے ناصر خان بھی خصوصی طور پر تقریب میں شریک ہوئے تقریب میں یوم آزادی کے موقع پر بچوں کے ٹیبلو اور ملی نغمے پیش کیے گئے، جبکہ ہال کو سبز ہلالی پرچموں سے خوبصورتی سے سجایا گیا تھا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان احمد فاروق نے کہا کہ یہ جشن ہماری یکجہتی، حب الوطنی اور پاکستان کی ترقی کے عزم کا مظہر ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی خوشخالی کے لیے کمیونٹی کے فرد کو اپنے حصے کا کردار اد اکرنا ہوگا بلاشبہ وطن کی محبت ایمان کا حصہ اور اسکی فلاح وبہبود ہم سب کی زمہ داری ہے ،تقریب میں معروف سنگر نعیم سندھی اور شہباز اور شاکر نے ملی نغموں سے عوام کے دلوں کو مولیا، اس موقع پر یوم پاکستان کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا جبکہ کمیونٹی کے لیے نمایاں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو اعزازی شیلڈزسے بھی نوازا گیا ، پروگرام میں ریاض بیٹس کے ڈائریکٹر چودھری خاور اور مشتاق، شیریار نے شرکت کی اور میڈیا کا رول ادا کی ۔ تقریب میں سارہ خان ، ڈاکٹر قدرت ،مدیحہ ،تنویر، ارمان خان ، محمد وقاص ، محمد وقار ، سید وقاص ، غلام فرید ، نوید احمد ، زاہد محبوب ،مریم ، راشدہ کاشف ، حسیب ، نجمہ قادر ، میاں عمیر ودیگر شامل تھے .
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستان کی شرکت کی
پڑھیں:
صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
نیویارک (آئی پی اس )امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نے متنبہ کیا کہ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کے ساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے منیلا میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے ساتھ ڈیل کی پاسداری کی، ایران اس وقت امریکا کے ساتھ ڈیل کے لیے تیار نہیں، ممکن ہے کہ اگلے چند دنوں میں اپنا مقف تبدیل کر لے، انہوں نے ساتھ ہی خبردار کیا کہ صورتحال برقرار رہی تو ایران کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔
مارکو روبیو کا کہنا تھا جب بھی ایران امریکا ڈیل ہوتی ہے اسے ایران کو چلانے والے لوگ خراب کردیتے ہیں، انہوں نے دعوی کیا کہ ایران اب بھی ڈیل کے لیے براہِ راست اور بالواسطہ درخواستیں کر رہا ہے، ایران چاہے تو مشرق وسطی کا امیر ترین ملک بن سکتا ہے لیکن اسے چلانے والے انتہا پسند مذہبی رہنماں کو معاشی معاملات کا علم ہی نہیں، انہیں دلچسپی حزب اللہ، حماس، حوثیوں اور دیگر ملیشیاں کو رقومات دینے میں ہے جن کی سرپرستی میں دہشت گردی ہوتی ہے ۔
مارکو روبیو کا حوثیوں کے حوالے سیکہنا تھا کہ ایران نے حوثیوں کو اس تنازع میں شامل کردیا ہے، اب دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے، امید ہیحوثی حملے روک دیں گے۔مارکو روبیو نے سعودی عرب کو امریکا کا اہم اسٹریٹجک شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ جوہری معاہدہ کرنا قابل فہم ہے، مارکوروبیو کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پر امن سول جوہری پروگرام چاہتا ہے، سعودی عرب یا دیگر ممالک کے ساتھ کسی بھی سول جوہری معاہدے میں حفاظتی اقدامات شامل ہوں گے، سول جوہری معاہدے کانگریس کی منظوری سے ہوں گے۔
مارکوروبیو کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عالمی فوجداری عدالت میں پاگل اورجنونی لوگ ہیں، امریکا اس کا حصہ نہیں بنے گا، اگر اگر لوگ اس احمق تنظیم کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو وہ ایسا کر سکتے ہیں لیکن ہم اس کا حصہ نہیں بنیں گے اور وہ امریکی شہریوں پر اپنے دائرہ اختیار کا اطلاق نہیں کر سکیں گے۔ یوکرین روس جنگ سے متعلق امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ روس یوکرین جنگ میں بہت خونریزی ہوئی، یوکرین نے اس کی بہت بھاری قیمت اداکی ہے، امریکا یوکرین جنگ کے خاتمیکے لیے تعمیری کردارادا کرنیکے لیے تیار ہے۔ چین کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے مارکوروبیو کا کہنا تھا کہ چین کیساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا اگلی خبرپاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم