خیبرپختونخوا میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرانتہائی افسوس ہے‘ حمزہ شہباز
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ خیبرپختونخوا میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس ہے، اس آفت اور مشکل وقت میں تمام ہمدردیاں خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ ہیں،300سے زائد جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اس مشکل وقت میں انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ہونے والے نقصانات کی فہرست میں ہمارا ملک سب سے زیادہ متاثر ممالک میں سمجھا جاتا ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کی صوبائی اراکین کابینہ کے قلمدانوں میں ایک بار پھر ردوبدل
سٹی 42: خیبر پختونخوا کی صوبائی اراکین کابینہ کے قلمدانوں میں ایک بار پھر ردوبدل کر دیا گیا ہے، مینا خان کو محکمہ مواصلات و تعمیرات کا قلمدان سونپ دیا گیا۔
چیف منسٹر سیکرٹریٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں صوبائی وزیر مینا خان کو محکمہ مواصلات و تعمیرات کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں وزیر اعلی کے معاون خصوصی سہیل آفریدی کو صوبائی وزیر کا درجہ دیدیا گیا ہے اور سہیل آفریدی کو خیبر پختونخوا کےمحکمہ اعلی تعلیم کا قلمدان حوالے کردیا گیا ہے۔
نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے آگئی