جاپان حکومت کا پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پرتعزیت کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
اسلام آباد:جاپان کی حکومت نے پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پرتعزیت کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کو پاکستان میں جاپان کے سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق16 اگست کو پاکستان کے شمالی علاقوں میں سیلاب سے ہونے والے نقصان پرجاپان کے وزیرِاعظم اشیبا شیگیرو نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم اشیبا نے کہا کہ مجھے یہ جان کر انتہائی افسوس ہوا کہ پاکستان کے شمالی حصے میں آنے والے سیلاب کے باعث کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔انہوں نے جاپان کی حکومت کی جانب سے جاں بحق افراد کی مغفرت کے لیے دعاکی اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی پرخلوص نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسحاق ڈار کا حالیہ کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
—فائل فوٹونائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے حالیہ کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت، حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ وفاقی و صوبائی ادارے، مسلح افواج اور مقامی انتظامیہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف نے ہنگامی اجلاس کی صدارت کی۔
انہوں نے کہا کہ طویل عرصے سے طے شدہ برطانیہ دورے کے دوران صرف سرکاری ملاقاتیں ہوں گی، برطانوی پاکستانیوں سے طے شدہ کمیونٹی ملاقات منسوخ کر دی ہے۔
خیبرپختونخوا میں 48 گھنٹوں میں بارش اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فیصلہ غمزدہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی اور قومی ریلیف کوششوں پر توجہ کے لیے کیا گیا۔ تمام پاکستانی متاثرین کے لیے دعا اور امدادی کاموں میں حصہ ڈالیں۔
واضح رہے کہ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق بارش اور سیلاب کے باعث حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 307 ہو گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد میں 279 مرد، 15 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں۔